ETV Bharat / state

1.5 Km long Road Inaugurated in Dadsara, Tral: ترال میں ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح

جنوبی کشمیر South kashmir کے سب ضلع ترال میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے تیس لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی سڑک کو عوام کے لیے وقف Road Inaugurated in Dadsara, Tral کیا گیا۔

1.5 Km long Road Inagurated in Dadsara, Tral: ترال میں ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 5:43 PM IST

ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ، ترال میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینہ نے دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے تعمیر کی گئی ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح 1.5 Km long Road Inagurated in Dadsara, Tralکیا۔

ترال میں ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح

افتتاحی تقریب کے موقع پر بی ڈی او ڈاڈسرہ سمیت علاقے کے درجنوں باشندے موجود تھے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ سڑک تیس لاکھ روپے مالیت سے تعمیر کی گئی ہے۔

اے ڈی سی ترال نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سڑک رابطوں کی بحالی پر کافی زور دیا جا رہا ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران ترال کے کئی علاقوں میں درجنوں کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’ڈاڈسرہ میں تعمیر کی گئی نئی سڑک سے نہ صرف ڈاڈسرہ بلکہ مضافاتی دیہات میں زرعی انقلاب آئے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: ترال: خستہ حال سڑک کی میکڈمائزیشن نہ کرنے پر مقامی لوگوں کا احتجاج

مقامی باشندوں نے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے محکمہ دیہی ترقی سمیت تحصیل انتظامیہ کی ستائش کی۔ اے ڈی سی نے سڑک پر عنقریب ہی میگڈم بچھائے جانے کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.