ETV Bharat / state

پلوامہ میں عسکریت پسند گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پلوامہ میں ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پلوامہ میں عسکریت پسند گرفتار
پلوامہ میں عسکریت پسند گرفتار
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 6:52 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے بیلائو علاقے میں فوج کی 44 آر آر ، ایس او جی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ایک ناکہ کے دوران ایک مقامی عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت ارشاد احمد ڈار ولد علی محمد ڈار کے بطور کی گئی ہے۔ ان کا تعلق خانکا باغ پانپور پلوامہ سے ہے۔

'جو نوجوان عسکری راستہ ترک کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے دروازے کھلے ہیں'

پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند سے دو چائنیز گرنیڈ اور میگزین برآمد ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقيقات شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس وادی میں سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند مخالف کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ فورسز نے رواں برس مختلف تصادم آرائیوں کے دوران تقریباً 190 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس کے علاوہ درجن سے زیادہ عسکری معاونین کو گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.