ETV Bharat / state

BJP on Yasin Malik Case کشمیر میں اب عسکریت پسندی قصہ پارینہ بن چکا ہے، الطاف ٹھاکر - کشمیر میں عسکریت پسندی

بی جے پی جموں و کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے اننت ناگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک مزدور کو ہلاکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں ںے اس کارروائی کو انجام دیا انہیں بخشا نہیں جائے گا۔

militancy-has-now-become-a-thing-of-the-past-in-kashmir-altaf-thakur
الطاف ٹھاکر
author img

By

Published : May 30, 2023, 8:27 PM IST

کشمیر میں اب عسکریت پسندی قصہ پارینہ بن چکا ہے ، الطاف ٹھاکر

ترال: یاسین ملک نے کشمیر میں سینکڑوں بے گناہوں کا قاتل کیا ہے اور اگر اسے پھانسی کی سزا سنائی جاتی ہے تو بی جے پی اس کا خیر مقدم کرے گی ان خیالات کا اظہار بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج ترال کا دورہ کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ یاسین ملک نے عسکریت پسندی میں سینکڑوں عام شہریوں، سرکاری افسران اور کشمیری پنڈتوں کی جس طرح سے ہلاکتیں کی ہے اس کہ سزا اسے ملنی ہی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس کو سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں وہ دیں ہم سیاست سے بالاتر ہوکر قاتل کو سزا دینے کی وکالت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی جیسے لوگ جو کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے قاتلوں کے قصیدے پڑھتے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی کشمیر میں بندوق کو متارف کیا ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی اور انہیں بخشا نہیں جائے گا۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر محمد الطاف بخاری نے یاسین ملک کو پھانسی دینے کی حمایت کے چند منٹ بعد ہی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ و پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے یاسین ملک کے سزائے موت پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بخاری کے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت جیسے جمہوری ملک، جہاں ایک وزیر اعظم کے قاتل کو بھی معاف کر دیا گیا، میں یاسین ملک جیسے سیاسی قیدی کے معاملے پر نظرثانی ہونی چائے۔‘‘ سابق وزیر الطاف بخاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محبوبہ نے کہ ’’اس (یاسین ملک) کی پھانسی کی حمایت کرنے والے نئے سیاسی اخوانی ہمارے اجتماعی حقوق کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ ہفتہ کو این آئی نے دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کو سزائے موت سنائے جانے سے متعلق ایک عرضی دائر کی تھی جس پر آج شنوائی ہوئی اور ہائی کورٹ نے این آئی اے سے چارج شیٹ میں الزامات طے کرنے کا حکمنامہ صادر کرنے کے علاوہ یاسین ملک کو بھی نوٹس جاری کیا۔عدالت نے این آئی اے سے پوچھا کہ ’’کس بنیاد پر یاسین ملک کو سزائے موت سنائی جائے؟‘‘ کیونکہ چارج شیٹ میں ان کے خلاف پتھر بازی اور ٹیرر فنڈنگ کے الزامات عائد کئے ہیں جو ’’رئریسٹ آف دی رئر‘‘ (Rarest of the Rare) جرم نہیں بن رہا ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت اگست میں رکھی ہے۔دہلی ہائی کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ ’’پتھر بازی سنگین جرم نہیں، جس پر سزائے موت سنائی جائے۔

مزید پڑھیں: Farooq Abdullah on Yasin Malik Case یاسین ملک کیس میں فیصلہ آنے کے بعد ردعمل دیں گے، فاروق عبداللہ

اننت ناگ میں ادھمپور کے مزدور کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ جموں وکشمیر اب عسکریت پسندوں سے صاف ہوچکا ہے اور اب پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور اس لیے عسکریت پسندی کو اب ایسی کارروائی انجام دیتے ہیں تاکہ یہ تاثر دیا جائے کہ کشمیر میں امن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں مرکزی سرکار وعدہ بند ہے کہ کشمیر میں اب عسکریت پسندی قصہ پارینہ بن چکا ہے اور اس حوالے سے کسی بھی طرح کی نرمی برتنے کا سوال ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Civilian Killed In Anantnag ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو روکنے کی خاطر سخت سیکورٹی اقدامات کئے جائیں، مرکزی وزیر جتندر سنگھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.