پلوامہ: میری مٹی میرا دیش مہم ملک بھر کے ساتھ وادی کشمیر میں بھی جاری ہے۔ اس مہم کے تحت ضلع پلوامہ میں کئی سارے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس مہم کے تحت ضلع پلوامہ کے سبھی بلاکس اور میونسپل کمیٹیوں سے مٹی جمع کی گئی، جس کو آج ڈویژنل سطح پر روانہ کیا گیا۔ اس طرح سے ضلع پلوامہ میں میری مٹی میرا دیش مہم کا اختتام ہوا۔ اختتامی تقریب ڈی سی آفس پلوامہ میں منعقد ہوئی، جس میں سبھی ضلع افسران، ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی ممبران کے ساتھ ساتھ عوام کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ جب کہ اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر کئی رنگارنگ تمدانی پروگراموں کا بھی انقعاد کیا گیا اور اسکولی بچوں نے دیش بگتی کے گیت گائے۔ پروگرام کے دوران ڈی سی نے شہید پولیس اہل کاروں کہ اہل خانہ کی عزت افزائی کی۔ اس دوران پر ڈی ڈی ممبر جاوید رحیم نے کہا کہ اس مہم کے تحت کئی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد تھا کہ ہم اپنے ملک کے لئے کچھ کریں۔ ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہماری ذمہ داری ہے، جنہوں نے اس ملک کے لئے اپنے جانوں کا نزرانہ پیش کیا۔ اس موقعے پر نیشنل کانفرنس کے سینئر ممبر اور ڈی ڈی سی ماسٹر عبدالعزیز نے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس مہم کا مقصد تھا کہ ہم سب کشمیر سے کنیاکماری تک ایک جٹ ہو کر رہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری کو دور کرنے کے لئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
- میری ماٹی میرا دیش کے بینر تلے اننت ناگ میں امرت کلش یاترا مہم
- اچھن علاقے کے باشندوں کا سڑک کی مرمت کا مطالبہ
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بات کرتے ہوئے ضلع پلوامہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع پلوامہ میں میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت ضلع کے سبھی عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس مہم کو کامیاب بنایا۔