ETV Bharat / state

Mehbooba Visits Tral محبوبہ مفتی نے نور الاسلام ترال مسجد آتشزدگی کا جائزہ لیا - ترال مسجد میں آتشزدگی

گزشتہ روز ترال علاقے میں معروف اسلامی درسگاہ دارالعلوم نور الاسلام ترال کی مسجد میں آگ رونما ہوئی۔ اگ لگنے کی وجہ سے مسجد کی چھت اور اوپری منزل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

mehbooba-visits-dar-ul-uloom-noor-ul-islam-tral
محبوبہ مفتی نے نور الاسلام ترال مسجد آتشزدگی کا جائزہ لیا
author img

By

Published : May 11, 2023, 9:05 PM IST

محبوبہ مفتی نے نور الاسلام ترال مسجد آتشزدگی کا جائزہ لیا

ترال: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو ترال میں واقع جامع مسجد نور الاسلام کا دورہ کیا اور مسجد کی تزئین و آرائش کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی جو گزشتہ روز آتشزدگی کے واقعے میں تباہ ہوئی تھی۔ اس موقع پر موصوفہ نے ادارے کے مہتمم مولانا قطب الدین سے تفصیلی ملاقات کی اور گزشتہ روز پیش آئے آگ کی واردات پر سخت دکھ کا اظہار کیا اور پارٹی کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ۔

دورے کے موقع پر مفتی نے ڈویژنل انتظامیہ سے لوگوں تک پہنچنے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی ترال مشتاق احمد شاہ، ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ، فاروق احمد ریشی اور قطب الدین شاہ اور دیگر ورکرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے آگ کے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معروف ادارے کی اس مسجد کو از سرنو تعمیر کرنے کے لیے سرکار کو انتظامات کرنے چاہیے اور وہ بھی اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کریں گے۔دریں اثنا، مسجد کی جلد از جلد تزئین و آرائش کے لیے کشمیر کے مختلف حصوں سے فنڈز جمع ہو رہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہاکہ پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا شدہ حالات کے منفی اثرات ہمارے ملک پر بھی پڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ تاریخ رہی ہے کہ وہاں پر اپوزیشن کو بزور طاقت دبایا جا رہا ہے ۔
ان کے مطابق جس طرح سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیا گیااس سے یہ صاف ہوتا ہے کہ ملک میں بھی صورتحال بدل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہاں پر یہ کوئی نئی بات نہیں ۔

مزید پڑھیں: Tral Masjid gutted: ترال میں آتشزدگی سے نورالسلام مسجد خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.