ETV Bharat / state

Meeting For Current Financial Year: ترال میں رواں مالی برس کے لیے میٹنگ کا انعقاد - current financial year

مالی برس 2023-24 کے لیے پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے بلاک آفس ترال میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سی ممبرترال نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے جہاں دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے فنڈس، واگزار کیے جا رہے ہیں، وہیں ان فنڈس کا منصفانہ استعمال بھی ہونا چاہیے، تاکہ علاقے میں تعمیر وترقی کا نیا باب رقم کیا جا سکے۔

ترال میں رواں مالی برس کیلئے میٹینگ منعقد کی گئی

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 1:07 PM IST

مالی برس 2023-24 کے لیے پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے بلاک آفس ترال میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت ڈی ڈی سی ممبر آری پلوامہ منظور احمد گنائی نے کی جب کہ میٹنگ میں بی ڈی او ترال شفیق احمد کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود رہے، اس موقع پر آری پلوامہ حلقے سے منسلک دیہات کے لیے نئے پلوں، رابطہ سڑکوں اور دیگر تعمیراتی پروجیکٹس کے لیے رقومات مختص کی گئی، اور یہ عہد کیا گیا کہ دہی علاقوں میں مجموعی ترقی کے لیے کام کیا جائے گا، اور دیگر تعمیراتی پروجیکٹس کے لیے رقومات مختص کر دی گئی۔

ترال میں رواں مالی برس کیلئے میٹینگ منعقد کی گئی

اس موقع پر بتایا گیا کہ محکمہ دہی ترقی دہی علاقوں میں جامع تعمیر وترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران ترال علاقے میں بھی قابل قدر کام کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے دور افتادہ علاقوں میں گلی کوچے اور حفاظتی باندھ تعمیر کرنے کے علاوہ بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔اس موقع پر مقامی لوگوں کی جانب سے کیے گئے سوالات کا جواب بھی دیا گیا، اور ان سے اپیل کی گئی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے تاکہ جامع ترقی کا خواب سچ ثابت ہوسکے۔

مزید پڑھیں:BJP Leader on Land Eviction: انہدامی کارروائی صرف لینڈ مافیا کے خلاف، اوتار سنگھ

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے جہاں دہی علاقوں کی ترقی کے لیے فنڈس، واگزار کیے جا رہے ہیں، وہیں ان فنڈس کا منصفانہ استعمال بھی ہونا چاہیے، تاکہ علاقے میں تعمیر وترقی کا نیا باب رقم کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر نے بتایا کہ عوام کو بیک ٹو ولیج سمیت دیگر سرکاری پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، تاکہ دہی علاقوں میں سرکاری رقومات کا منصفانہ استعمال ہو سکے اور سرکار کے اغراض ومقاصد پورے ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.