پلوامہ: جنوبی کشمیر South kashmir کے ترال علاقے میں واقع آری پل چشمہ برسوں سے جہاں اہلیانِ ترال کی پیاس بجھاتا آرہا ہے وہیں گزشہ کئی برسوں سے یہ چشمہ ایک پکنک اسپاٹ کے طور ابھر رہا ہے، جہاں نہ صرف ترال بلکہ دیگر علاقوں کے باشندے پکنک کی غرض سے آکر اس خوبصورت چشمے کا نظارہ کرتے ہیں۔ عید کے موقع پر یہاں سینکڑوں لوگ گرمی کے ایام میں راحت کے کچھ لمحات گزارتے ہیں۔ تاہم عوامی دباؤ بڑھنے سے آری پل کا یہ چشمہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو رہا ہے۔ Aripal Spring, a Developing Picnic Spot in Tral
محکمہ فشریز چشمے کا نظم ونسق سنبھال رہا ہے تاہم قدرتی حسن سے مالا مال اس چشمے کو پوری طرح سیاحتی نقشے پر لائے جانے کے حوالے سے ٹھوس اور خاطر خواہ انتظامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ Lack of Cleanliness around Aripal Spring Worries Locals وہیں مقامی باشندوں کی جانب سے بھی جگہ جگہ پلاسٹک کی بوتلیں اور جنک فوڈ کے لفافے پھینک دیے جاتے ہیں۔ حکام کی جانب سے چشمے کے گرد صاف صفائی کا مکمل نظم نہیں کیا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ایک مقامی شہری عبد الحمید نے بتایا کہ ’’یہ چشمہ ایک قدرتی تحفہ ہے جہاں کئی صوفیاء کرام نے حاضری دی ہے اور مشہور صوفی شاعر وہاب کھار نے اس چشمے کے متعلق اشعار بھی کہے، تاہم یہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے۔‘‘ Aripral Spring in tral انہوں نے مقامی باشندوں سمیت حکام کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’لوگ بھی اس چشمہ کو گندہ کرنے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے، وہیں یہاں تعینات ملازمین بھی اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام نہیں دے رہے ہیں۔‘‘
دیگر کئی لوگوں نے بھی اس قدرتی چشمے کی ناگفتہ بہ حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چشمے تک نہ جانے کے لیے رابطہ سڑک کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ پارک نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے آری پل سمیت دیگر آبی ذخائر کی حفاظت اور شانہ رفتہ بحال کرنے کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:
Panner Dam in Tral: ترال کے پنر ڈیم میں سیاحوں کو مشکلات، انتظامات پر تساہلی کا الزام