ETV Bharat / state

Kisan samprak programme Tral: ترال میں کسان سمپرک پروگرام کے تحت تقاریب منعقد - کسان سمپرک ابھیان

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ترال سمیت درجن کے قریب مقامات پر کسان سمپرک پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ترال میں کسان سمپرک پروگرام کے تحت تقاریب منعقد

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 6:14 PM IST

ترال میں کسان سمپرک پروگرام کے تحت تقاریب منعقد

پلوامہ (جموں و کشمیر) : وادی کشمیر کے دیگر اضلاع اور تحاصیل کی طرح ’’کسان سمپرک ابھیان‘‘ کے تحت جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی سب ضلع ترال کے آری پل، ڈاڈسرہ سمیت میں ٹاؤن میں پروگرام منعقد ہوئے جہاں پروگرام کے حوالے سے مقامی باشندوں خصوصاً کسانوں کو آگاہی فراہم کی گئی۔ آری پل میں منعقدہ پروگرام کی صدارت اے ڈی سی ترال، ایس وائی نقاش نے کی جبکہ ڈاڈسرہ میں تحصیلدار ترال سجاد احمد نے انجام دی۔

ترال کے مختلف علاقہ جات میں منعقدہ ان پروگرامز کے دوران زراعت، باغبانی، پشو پالن، ماہی پروری اور دیگر کئی محکمہ جات کے عہدیداروں نے شرکت کرنے والے کسانوں میں مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور اورینٹیشن پروگرامز کے دوران مانیٹر پر دکھائی جانے والی مختصر مگر معلوماتی اور دستاویزی فلمز کے ذریعے بھی کسانوں، شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔

کسانوں کو فشریز اینڈ ایکو اکلچر ڈیولپمنٹ فنڈ، انٹیگریٹڈ پولٹری ڈیولپمنٹ پروگرام، ایگریکلچر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ، انیمل ہسبنڈری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ، پی ایم کسان، سوائل ہیلتھ کارڈ، پی ایم کسان مندھان یوجنا، پی ایم کرشی سنچائی یوجنا، پی ایم کرشی سنچائی یوجنا، پی ایم بی کے بارے میں آگاہی اور تربیت دی گئی۔ علاوہ ازیں کسانوں کو نہ صرف جدید سائنسی تحقیقات سے روشناس کیا گیا بلکہ انہیں وضع کی گئی مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کے طریقہ کار بھی سکھائے گئے۔

مزید پڑھیں: اونتی پورہ : محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسان آگاہی پروگرام منعقد

تحصیلدار، ترال، سجاد احمد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ان پروگرامز کے انعقاد کا اصل مقصد ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانا اور کاشتکاروں کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی ہدایات پر یہ پروگرامز منعقد کیے گئے ہیں جس میں عوام خاص کر کسانوں نے بڑھ چڑھ کر شمولیت کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری اسکیموں کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.