پلوامہ: ’’بلاک دیوس دیہی زندگیوں کو نمایاں طور پر تبدیل کر رہا ہے اور اچھی حکمرانی کی طرف ایک تبدیلی کا نشان لگا رہا ہے۔‘‘ یہ بات بصیر الحق چودھری، ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈی ڈی سی) پلوامہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ترال کے بریناڈ ،کارمولہ علاقے میں منعقدہ عوامی دربار کے دوران لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈی سی پلوامہ نے کہا کہ بلاک دیوس کی مستقل نوعیت قابل رسائی انتظامیہ کے لیے حکومت کے عزم کی تصدیق کر رہی ہے۔ کارمولہ، ترال میں منعقدہ بلاک دیوس میں پی آر آئی ممبران اور مختلف سرکاری اسپانسرڈ اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ ساتھ سینکڑوں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ دربار میں شریک عوامی وفود نے ترقیاتی تقاضوں اور اپنے علاقوں سے متعلق مسائل سے حکام کو آگاہ کیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر، پلوامہ، نے عوام کو یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کے مطالبات حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی پلوامہ نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں بلاک دیوس منعقد کرنے سے افسران کو فسٹ ہینڈ انفارمیشن ملتی ہے اور عوام سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے جس سے مستقبل میں ان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو انجام دینا قدرے آسان ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: Awami Darbar in Tral Pulwama ستورہ ترال میں انتظامیہ کی جانب سے عوامی دربار کا انعقاد
ڈی سی نے بتایا کہ آنے والے پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے بلاک دیوس ایک اچھی پہل ہے اور عوام کو بھی اس پہل کا فایدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مالی برس کے لیے مختلف پروجیکٹس منظور ہوئے ہیں جن کے بارے میں عوام سے بات چیت کی گئی اور اور اس بارے میں انکی شرکت کے حوالے سے بھی جانکاری فراہم کی گئی اور عوام کو سرکاری اسکیموں کے بارےمیں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں پہلی بار اس طرح کا میگا پروگرام منعقد ہوا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور امید ظاہر کی کہ اب انکے مطالبات پورے ہوں گے۔