ETV Bharat / state

پلوامہ: ذاتی خرچ سے محرم الحرام کے تعلق سے بینرس بنانے والے دو بھائی - جموں و کشمیر

محرم الحرام میں حضرت امام حسینؓ کی یاد میں ایک جانب جہاں شیعہ برادری عزاداری میں مشغول ہوتی ہے وہیں دوسری جانب ان کے پیغامات اور اقوال کو بینرز پر لکھ کر مختلف شاہراہوں پر آویزاں کیا جاتا ہے۔

محرم الحرام کے تعلق سے بینرس
محرم الحرام کے تعلق سے بینرس
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 2:55 PM IST

بینرس پر محرم الحرام اور حضرت امام حسینؓ کے تعلق سے اشعار اور واقعۂ کربلا وغیرہ باتیں درج ہوتی ہیں۔ ماہ محرم میں امام بارگاہوں، شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر بینرز اور جھنڈے آویزاں کیے جاتے ہیں جن پر کربلا کے واقعات لکھے ہوتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ضلع پلوامہ کے وَکَھروَن علاقے سے تعلق رکھنے والے دو بھائی بینرس بنانے کا کام کرتے ہیں۔ یہ دونوں بھائی پورے علاقے میں اپنے ذاتی خرچ سے بینرس لگاتے ہیں جب کہ دوسرے لوگوں کو آدھی قیمت میں بینرس فروخت کرتے ہیں۔

محرم الحرام کے تعلق سے بینرس

دونوں بھائی آج کل بینرس بنانے کے ساتھ ساتھ اسے سڑکوں پر آویزاں کرنے کا کام بھی کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں الطاف حسین میر نامی شخص نے کہا کہ محرم کے ایام شروع ہونے کے ساتھ ہی وہ بینرس تیار کرنے لگتے ہیں یہ کام تقریباً دو ماہ تک چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال اپنے ذاتی خرچ سے 50 سے 60 بینرس تیار کرکے علاقے میں لگاتے ہیں وہیں اگر کوئی دوسرا شخص ان بینرس کو تیار کروانے کے لیے ان سے رابطہ کرتا ہے تو وہ انہیں 50 فیصد رعایت پر فروخت کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد حسین میر نے بتایا کہ سنہ 2000 سے وہ اپنے علاقے میں محرم کے ایام میں بینرس لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرینگر اور پلوامہ وغیرہ علاقوں میں اپنے ذاتی خرچ سے بینرس لگاتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ محرم کے ایام شروع ہوتے ہی جگہ جگہ بینرس لگے ہوتے ہیں جن پر شہادت امام حسینؓ اور واقعۂ کربلا تحریر ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.