ETV Bharat / state

IUST Foundation Day: اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے 17ویں یوم تاسیس پر تقریب منعقد - اسلامک یونیورسٹی یوم تاسیس

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ Islamic University of Science and Technology Awantiporaکے سترہویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔IUST 17th Foundation day

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے 17ویں یوم تاسیس پر تقریب منعقد

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 4:26 PM IST

پلوامہ: اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ (آئی یو ایس ٹی) میں جامعہ کے17 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کی جبکہ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شامل تھے۔IUST Awantipora Foundation day

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے 17ویں یوم تاسیس پر تقریب منعقد

اس موقع پر یونیورسٹی کے ابتدا سے لیکر آج تک کے سفر کے بارے ميں تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ یام تاسیس کی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر صدیق واحد، اے ڈی سی اونتی پورہ محمد ظفر شال اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔Programme on IUST Awantipora Foundation day

میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال نے بتایا کہ ’’یونیورسٹی کو نئی اڑان دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں یہاں نہ صرف سائینس اور ٹیکنالوجی میں کام کیا جا رہا ہے بلکہ یہاں دوسرے شعبہ جات میں بھی قابل فکر کام انجام دیا جا رہا ہے تاکہ ایک مثبت سماج کی تعمیر میں یونیورسٹی اپنا اہم اور کلیدی کردار ادا سکے۔‘‘

مزید پڑھیں: IUST Conference Concludes: اسلامک یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اختتام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.