ETV Bharat / state

Gusty Winds In Kashmir کشمیر میں تیز ہواؤں سے کئی تعمیراتی ڈھانچوں کو نقصان - تازہ اپڈیٹ جموں و کشمیر موسم

جمعرات کے روز بعد سہ پہر کشمیر کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، وہیں بعض علاقوں میں تیز ہواؤں نے کئی تعمیراتی ڈھانچوں کو نقصان پہنچایا۔

gusty-winds-create-havoc-in-kashmir,traffic suspended in many routes
کشمیر میں تیز ہواؤں سے کئی تعمیراتی ڈھانچوں کو نقصان
author img

By

Published : May 25, 2023, 9:28 PM IST

کشمیر میں تیز ہواؤں سے کئی تعمیراتی ڈھانچوں کو نقصان

ترال:وادی کشمیر میں جمعرات کے روز بعد سہ پہر کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی اور بعض علاقوں میں تیز ہواؤں نے کئی مکانات کے چھت اُڑا لیے۔

جنوبی کشمیر کے ترال سب ضلع کے بالائی علاقوں میں ہوئی شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے کسان خون کے آنسو رونے پر مجبور ہوگئے۔ اس دوران تیز ہواؤں کی وجہ سے پنگلش، شاجن، کچھمولہ گامراج، ڈاڈسرہ اور دیگر کئی دہیات میں کئی رہایشی مکانات سمیت دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثناہ، ترال بالا میں چنار کا بوسیدہ شاخ تیز ہواؤں کی وجہ سے زمین پر گر آیا۔ تاہم فائر اینڈ ایمر جنسی نے فوری طور روڑ کو کلیر کیا۔ اس دوران راہ گیروں کی جان بال بال بچ گئی۔ وہیں دکانداروں نے الزام لگایا کئی بار کی گزارشات کے باوجود بوسیدہ شاخ کو کاٹنے کی اجازت نہیں ملی۔

وہیں ڈاڈہسرہ ترال میں تیز ہواؤں کی وجہ سے غلام محمد آہنگر ولد خضر محمد آہنگر کے کمپلکس کا چھت مکمل طور تباہ ہوا۔جس کی وجہ سے ڈاڈہ سرہ ترال سڑک آمدورفت کے لیے بند ہوگئی۔بعد میں مقامی نوجوانوں نے رضاکارانہ طور راستہ کو بحال کیا۔اس کے علاوہ مسجد شریف (عثمان غنی) کانی پورہ کا چھت بھی مکمل طور تباہ ہوا۔

مزید پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں چھبیس مئی تک مزید بارشوں کا امکان
اس دوران ترال اونتی پورہ سڑک براستہ نودل پر شیرآباد کے نزدیک سفیدے کے کئی درخت تیز ہواؤں گرنے سے ترال نودل سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل مسدود ہوئی۔ وہیں ترال پولیس جس کی قیادت ایس ایچ او ترال عبدالرحمان کر رہے تھے نے سڑک پر جاری رکاوٹوں کو دور کر کے ٹریفک کی آواجاہی کو یقینی بنا دی ۔ وہیں گامراج ترال میں مقامی مسجد شریف کے چھت کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو 26 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق وادی میں 25 اور 26 مئی کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بعد دوپہر کے بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے، بعد ازاں وادی میں 27 سے 30 مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.