پلوامہ: ضلع انتظامیہ پلوامہ میں مہا گرام سبھا کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہیں۔ اس ضمن میں آج ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں بھی مہا گرام سبھا کا احتتمام کیا گیا ہے جس میں محتلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس مہا گرام سبھا میں کاکاپورہ علاقے کے کے لوگوں نے بھی بڑھ تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا جن کو انتظامیہ کی نوٹس میں لایا گیا۔ Gram Sabha In Kakapora Pulwama
وہیں بی ڈی سی چیرمین کاکاپورہ و سینیئر کانگریس لیڈر عمر جان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کے دورہ پر آنے والے ہیں۔ اس ضمن میں آج تک پی آر آئی کے ساتھ کسی طرح کی بات نہیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کے دورے کے دوران پڑے اعلان کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عارضی ملازمین کی مستقلی اور دیگر درپیش مسائل کے بارے میں اعلان کرسکتے ہیں۔ Umar Jan On PM Visit J&K
مزید پڑھیں:
جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہر پنچایت میں پائیدار ترقی کے اہداف کو اپنانے کے لیے ضلع کے مختلف بلاکس میں پنچایت سطح پر گرام سبھا کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہا گرام سبھا کی کارروائی کے دوران دیہی ترقی کے مختلف مسائل بشمول صفائی، صفائی، پانی اور بجلی کی فراہمی میں اضافہ، صحت کی اچھی سہولیات، بہتر تعلیم اور عوامی اہمیت کے دیگر ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ’’پنچایتی راج دیوس‘ کے مواقع پر وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کا دورہ متوقع ہے، تاہم ابھی تک وزیر اعظم کے دورے کی تاریخ پوری طرح طے نہیں ہوئی ہے ممکنہ طور پر وزیر اعظم 24 اپریل کو یوٹی کا دورہ کر سکتے ہیں جہاں وہ پنچایتی اداروں کے نمائندوں کو خطاب کر سکتے ہیں۔