ETV Bharat / state

Govt School Gutted in Pulwama: ضلع پلوامہ میں گورنمنٹ اسکول خاکستر - گورنمنٹ مڈل اسکول پنجگام میں اچانک آگ نمودار

ضلع پلوامہ کے پنجگام علاقے میں ایک سرکاری اسکول میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ Govt School Gutted in Pulwamaآتشزدگی کے سبب اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب اسکول کی عمارت مکمل خاکستر ہو گئی۔

ضلع پلوامہ میں گورنمنٹ اسکول خاکستر
ضلع پلوامہ میں گورنمنٹ اسکول خاکستر
author img

By

Published : Apr 1, 2022, 7:56 PM IST

جمعہ کی سہ پہر ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ مڈل اسکول پنجگام میں اچانک آگ نمودار ہوئی۔ Govt School Gutted in Pulwamaمقامی باشندوں نے فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا۔ انہوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس نے آنا فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی پولیس سمیت فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ موقع پر پہنچے اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

ضلع پلوامہ میں گورنمنٹ اسکول خاکستر

آتشزدگی کے سبب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ کے سبب اسکولی عمارت خاکستر ہو گئی وہیں اسکول میں موجود لاکھوں املاک بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ Govt School Gutted in Pulwamaآگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہ ہو سکی تاہم پلوامہ پولیس نے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: School Gutted in Hindwara: ہندواڑہ میں آگ لگنے سے اسکولی عمارت خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.