ETV Bharat / state

ترال: بادل پھٹنے سے لام نالے میں سیلابی صورتِ حال - اردو نیوز ترال

ترال سے 13 کلو میٹر دور لام نالے میں جو کہ ٹراؤٹ فشنگ کے لیے مشہور ہے، میں آج سہ پہر بادل پھٹنے کے ساتھ ہی زبردست سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ جس کی وجہ سے نزدیکی دیہات لام، سویہ ناڈ، ززبل، دیدار پورہ کی آبی اول آراضی کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ کئی مقامات پر اراضی کا بڑا حصہ بھی بہہ گیا ہے اور فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

flash flood due to cloud burst in lam area of tral
بادل پھٹنے سے لام نالے میں سیلابی صورتحال
author img

By

Published : Jul 30, 2021, 10:57 PM IST

سیلابی ریلوں سے دیدار پورہ کے مقام پر لکڑی کا عارضی پل بھی بہہ گیا ہے۔ فشریز محکمے کے زیر نگرانی اس نالے میں حال ہی میں رینبو ٹراؤٹ مچھلیوں کی اسٹاکنگ کی گئی تھی، جو اس سیلاب کی نظر ہوئی ہے۔ اسی طرح نالہ نارستان، بنگہ ڈار اور حاجن نالے میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایک مقامی شہری نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے متعدد افراد نالوں کے دوسرے اطراف پھنس گئے ہیں۔

مقامی ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے پیدا ہوئی سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ لام نالے کی پر عارضی پل بہہ جانے سے وسیع آبادی کو اب مشکلات درپیش ہیں۔

مزید پڑھیں:کپواڑہ میں بادل پھٹنے سے پُل ٹوٹا

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نالے پر رابطہ پل کے لیے انہوں نے اپنے فنڈس سے روپے واگزار کیے ہیں، لہٰذا پل کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.