ETV Bharat / state

Fire In Tral Forests ترال کے شکارگاہ جنگلات میں آتشزدگی - Fire In Shikargah Tral Forests

ترال کے سیاحتی مقام شکارگاہ کے جنگلاتی علاقہ میں ہفتہ کی شام آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ اطلاع کے مطابق تقریباً 70 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا۔Fire In Tral Forests

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 10:03 PM IST

ترال:ترال کے معروف سیاحتی مقام شکارگاہ کے جنگلات میں آگ لگنے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہیں محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف آگ بجھانے میں مصروف ہے۔Fire In Shikargah Tral Forests

ترال کے شکارگاہ جنگلات میں آتشزدگی

تفصیلات کے مطابق شکارگاہ کے وائلڈ لائف ایریا کے نزدیک آگ تقربیاً سوا سات بجے ظاہر ہوئی جس نے آنا فاناً ایک وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ آگ لگنے سے سبز سونے سمیت جنگلی حیاتیات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم وائلڈ لائف کے رینج آفیسر ترال شوکت احمد جان نے ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ مسلسل خشک سالی کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔Range Officer Tral On Fire Incident

انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف اور جنگلات محکمے کی مشترکہ ٹیمیں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور تقربیاً ستر فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ مزید کوششیں جاری ہے اور آئندہ ایک دو گھنٹوں میں آگ کو مکمل طور کنٹرول کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے البتہ خشک گھاس جل گیا ہے اور اس موسم میں خشک سالی سے ایسے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: Fire In Srinagar حبہ کدل سرینگر میں بھیانک آتشزدگی، چھ مکان خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.