ETV Bharat / state

Pulwama Encounter: ایس آئی فاروق احمد کی ہلاکت میں 'ملوث' عسکریت پسند پلوامہ تصادم میں ہلاک

ضلع پلوامہ کے توجن علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں میں سے ایک ایس آئی فاروق احمد میر کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ Encounter in Tujan Area of Pulwama

پلوامہ کے توجن علاقے میں تصادم شروع
پلوامہ کے توجن علاقے میں تصادم شروع
author img

By

Published : Jun 21, 2022, 6:21 AM IST

Updated : Jun 21, 2022, 4:56 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے توجن علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں فورسز نے دو عسکریت پسند کو ہلاک کیا ہے۔ وہیں علاقہ میں انکاؤنٹر ختم ہو گیا ہے۔ Encounter Started in Tujan Area of Pulwama آئی جی پی کشمیر کے مطابق ہلاک ہوئے عسکریت پسند میں سے ایک کی شناخت جیش محمد کے ماجد نذیر کے طور پر ہوئی ہے جو پلوامہ کے لدو پانپور سے تعلق رکھتا ہے اور یہ ایس آئی فاروق احمد میر کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ ایس آئی فاروق احمد کو کچھ روز قبل ہی ان کے علاقے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

ایس آئی فاروق احمد کی ہلاکت میں 'ملوث' عسکریت پسند پلوامہ تصادم میں ہلاک

ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو پلوامہ کے توجن علاقے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔

پلوامہ توجن تصادم ختم، دو عسکریت پسند ہلاک

انہوں نے کہا جوں ہی سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا تو چھپے عسکریت پسندوں نے فوج پر گولیاں چلائی جس کے بعد فوج نے بھی جوابی کارروائی انجام دی۔

انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر دیر رات شروع ہوا اور آج صبح سکیورٹی فروسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندں سے کافی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

پلوامہ کے توجن علاقے میں تصادم
پلوامہ کے توجن علاقے میں تصادم

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت عابد ساکن پلوامہ اور ماجد نذیر ساکن لدو پامپور کے طور پر ہوئی ہے۔ ایس ایس پی پلوامہ نے کہا کہ یہ آپریشن سکیورٹی فورسز کے لیے اس لیے ضروری تھا کیونکہ حالیہ دنوں میں ان ہی عسکریت پسندوں نے پولیس سب انسپکٹر فاروق احمد میر کو ہلاک کیا تھا۔

انہوں نے کہا جس دن عسکریت پسندوں نے ایس آئی فاروق احمد کو ہلاک کیا تو پولیس نے اس سلسلے میں کچھ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا تھا، جنہوں نے انکشاف کیا کہ ماجد نذیر ایس آئی فاروق احمد کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماجد نذیر کیٹوگریز عسکریت پسند تھا اور وہ کئی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

بتادیں کہ کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 عسکریت پسند مارے گئے۔ جن میں کپواڑہ میں چار، کولگام میں دو اور پلوامہ میں تین اور سوپور میں دو عسکریت پسندوں ہلاک کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Sopore Baramola: ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ٹولیبل علاقے میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک

Last Updated : Jun 21, 2022, 4:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.