پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں میوہ جات کے ساتھ ساتھ سبزیاں و دیگر چیزیں اگائی جاتی ہیں۔ اگرچہ پہلے ضلع پلوامہ میں کسان دھان اور میوہ صنعت سے ہی وابستہ تھے، تاہم اب ضلع میں مختلف دیہات ایسے ہیں جہاں پر صرف سبزیاں ہی اگائی جا رہی ہیں اور اب ضلع پلوامہ میں اگائی جانے والی سبزیوں کو ملک کی مختلف ریاستوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔
محکمہ زراعت نے ہال ہی میں کسانوں کے لیے "پرواز اسکیم " متعارف کی ہے جس کے ذریعہ کسان اپنی سبزیوں کو ملک کی محتلف منڈیوں تک پہنچا رہے ہیں۔ وہیں محمکہ کی جانب سے ان کسانوں کو کرایہ میں رعایت بھی دی جاتی ہے۔ اس اسکیم کو مزید وسعت دینے کے لیے آج محمکہ زراعت کی جانب سے کسانوں کے لیے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں پر کسان کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بات کی گئی۔
پروگرام میں محمکہ زراعت کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ محمکہ کے دیگر افسران بھی اس دوران موجود رہے۔ اس موقع پر کسانوں نے ان کو درپیش مشکلات کے بارے میں ڈائریکٹر کو بتایا جب کہ ڈائریکٹر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔ Director Agricultural Visits Pulwama
مزید پڑھیں:
محمکہ زراعت کے ڈائریکٹر محمد اقبال چوہدری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ "پرواز" اور دوسری اسکیموں کو عام کسانوں تک پہنچانے کے اقدامات اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے محکمہ ہروقت تیار ہے اور کسانوں کو بھی چاہیے کہ وہ محکمہ کی جانب سے دی جانے والی اسکیموں سے مستفید ہو۔