ETV Bharat / state

Govt Notify 21 more Handicrafts حکومت کی جانب سے مزید اکیس دستکاریوں کو نوٹیفائی کرنے پر کاریگروں میں خوشی - 21دستکاریوں کو نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں وادی کشمیر کی دستکاری ایک اعلی مقام رکھتی ہے۔ جس سےجموں و کشمیر کو ایک پہچان ملتی ہے ساتھ ہی یہ دستکاری کشمیر کی روایت کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سرکار نے کشمیر کے مزید 21 دستکاریوں کو نوٹیفائیڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس سے دستاریوں سے وابستہ خواتین میں خوشی دیکھی جارہی ہے۔

Craftsmen are happy as govt notify 21 more crafts

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 5:39 PM IST

Updated : Sep 6, 2023, 6:09 PM IST

دستکاریوں کو نوٹیفائی کرنے پر کاریگروں میں خوشی

پلوامہ: سرکار نے کچھ ہی دستکاریوں کو سرکاری طور تسلیم کیا تھا تاہم اب سرکار نے کشمیر کے مزید 21 دستکاریوں کو نوٹیفائیڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے آن دستکاریوں سے وابستہ کاریگروں میں خوشی دیکھی جارہی ہے۔کافی خوش نظر ارہے ہیں۔

ان دستکاریوں سے وابستہ کاریگروں کا ایک طویل عرصے سے یہ زیر التواء مطالبہ تھا۔ یہ کام نوٹیفائیڈ ہونے سے اب یہ کاریگر محکمہ دستکاری اور ہینڈلوم کے ساتھ خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں، جو ان روایتی ہنر کو وقت کے ساتھ ختم ہونے سے بچائے گا اور اس کےتحفظ کو یقینی بنائے گا۔ ان کاریگروں کو رجسٹر کرنے سے ان کے علم اور مہارت کو دستاویزی شکل دی جائے گی۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان کی تکنیک اور دستکاری کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھا جائے۔ جبکہ ان کاریگروں کو مختلف سرکاری امدادی پروگراموں تک رسائی حاصل ہوگی جس سے حقیقی کاریگر برادری کی تعداد میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔اس طرح کے اقدام سے حکومتی اسکیموں کے فوائد معاشرے کے اب تک غیر تسلیم شدہ دستکار طبقات تک پہنچیں گے جس سے وہ مستفید ہوسکتے ہیں۔

رجسٹرڈ کاریگر اپنی مصنوعات کی نمائش، تجارتی میلوں اور محکمہ کی طرف سے منعقد ہونے والی ثقافتی تقریبات میں شرکت کے ذریعے ایک بڑی آبادی کے سامنے کرسکیں گے۔ جس سے مارکیٹنگ کے نئے راستے کھل جائیں گے،دستکاری کو فروغ ملے گا۔ محکمہ نے آج تک کئی خواتین کو مختلف کاموں کی تربیت فراہم کی ہے جس کا سلسلہ آج بھی برابر جاری ہے۔ اس ضمن میں کچھ خواتین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 21 مزید دستکاریوں کو نوٹیفائیڈ کئے جانے کے فیصلے سے سرکار کی شکرگزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہمیں تربیت فراہم تو کرتا تھا لیکن پھر ہم کام نہیں کر پاتے تھے اور یہ سیکھنے تک ہی محدود رہ جاتا تھا لیکن اب محکمہ کی طرف سے چلائے جانے والی اسکیموں سے ہم مستفید ہو سکتے ہیں اور ہم اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہاں کی اکثر خواتین سوزنی ایمبرائیڈری، اسٹیپل ایمبرائیڈری وغیرہ کاکام کرتی ہیں جن کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح سے خواتین کی ایک اچھی تعداد روزگار کمانے کے اہل ہورہی ہے۔

ڈائرکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر نے جموں و کشمیر ہینڈی کرافٹس کوالٹی کنٹرول ایکٹ 1978 کے تحت ان دستکاریوں کو نوٹیفائیڈ کرافٹس کے طور پر شامل کرنے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا جو ان دستکاریوں سے وابستہ کاریگروں کے وسیع شعبے کی مانگ کو پورا کرے گا۔اس ضمن میں محکمہ ہینڈی کرافٹ میں بطور ٹریننگ افسر کام کر رہے عبد الحمید نے بتایا کہ اس سے کشمیر کے کاریگری کو ایک پہچان ملے گی ۔

Last Updated : Sep 6, 2023, 6:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.