پلوامہ: ڈی ڈی سی ممبر، آری پل، منظور احمد گنائی نے سب ضلع ترال کے اپنے حلقے کا دورہ کیا۔ ڈی ڈی سی ممبر نے حاجن، ستورہ، پرون گام اور ڈارگنائی گنڈ دیہات کے دورے کے دوران عوامی وفود سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔ علاوہ ازیں انہوں نے دیہی ترقی کے کئی منصوبوں کا جائزہ لینے کے علاوہ محکمہ بجلی کی جانب سے نصب کیے گئے کئی ٹرانسفارمرز کا افتتاح بھی کی۔ DDC Member Manzoor Ganai Visits Aripal Villages
دورے کے دوران ان کے ہمراہ بی ڈی او، آری پل، فاروق احمد سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور احمد گنائی نے کہا کہ انکی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اپنے حلقہ میں لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے جسکے لیے لوگوں نے انہیں منتخب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’آج کے دورے کے دوران کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ دس کے قریب بجلی ٹرانسفارمر ز کا افتتاح کیا گیا جس سے علاقے میں بجلی کی سپلائی میں مزید بہتری آئے گی۔ DDC Member Reviews Developmental works in Aripal
ڈی ڈی سی ممبر نے دعویٰ کیا کہ انکے حلقہ میں تعمیراتی منصوبوں کے لیے واگزار کیے گئے فنڈز میں سے بیشتر رقم عوامی بہبود کے کاموں پر خرد کی گئی ہے اور عنقریب بقیہ رقم بھی رواں مالی برس کے دوران دیگر منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: DDC Member Visits Aripal, Holds Public Durbar: ڈی ڈی سی رکن منظور احمد گنائی نے آری پل کا دورہ کیا