ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: ترال کے آٹھ پولنگ مراکز پر پولنگ صفر - حق راے دہی کا استعمال

ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ترال کے آٹھ پولنگ اسٹیشنز میں کوئی بھی ووٹر ووٹ ڈالنے نہیں پہنچا۔ یہاں پولنگ عملہ ہی موجود رہا ووٹرز غائب رہے۔

ترال کے آٹھ پولنگ مراکز پر صفر فیصد ووٹنگ

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 10:45 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال میں گزشتہ روز منعقدہ ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران جہاں مجموعی طور پر حالات پرامن رہے اور بالائی علاقوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے حق راے دہی کا استعمال کیا وہیں ترال کے نشیبی علاقوں میں لوگوں نے ووٹنگ سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

ترال کے آٹھ پولنگ مراکز پر صفر فیصد ووٹنگ

صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قریباً آٹھ پولنگ اسٹیشنز میں صفر ووٹنگ درج کی گئی۔

جن پولنگ بوتھوں پر صفر ووٹنگ درج کی گئی ان میں رٹھسونہ بوتھ نمبر 2، شیرآباد بوتھ نمبر 1،3،4، نودل بوتھ نمبر 1،2ا،پنگلش بوتھ نمبر 2اور میڈورہ A شامل ہیں۔

لوگوں نے بتایا کہ امیدوار الیکشن کے موقع پر وعدے تو کرتے ہیں لیکن کامیاب ہو کر ووٹروں کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ رہے ہیں۔

رامبن میں سڑک حادثہ: 3 افراد زخمی

ایک شہری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اب تک انہیں سابق ممبر اسمبلی ترال مشتاق احمد شاہ اور این سی نے کچھ نہیں دیا جبکہ ایک اور شھری نے بتایا کہ سیاستدانوں نے انکو نظر انداز کر دیا ہے جسکی وجہ سے ان کو ووٹنگ میں دلچسپی نہیں رہی

واضح رہے کہ پہلے مرحلے کے تحت ترال میں 15.06فیصد ووٹنگ ہوئی اور دس امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ووٹنگ مشینوں میں بند ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.