پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ستھرگنڈ کاکاپورہ علاقے کے گورنمنٹ مڈل اسکول میں آج سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس طیبی کیمپ میں آس پاس کے دیہات سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا علاج معالجہ کرایا۔ اس موقع پر لوگوں میں مفت میں ادویات بھی تقسیم کئی گئی جس کو لوگوں نے کافی سراہا۔
مقامی لوگوں کے مطابق کہ اس میڈیکل کیمپ میں ہر بیمار کا اچھے ڈھنگ سے علاج کیا گیا جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی اور یہ ایک اچھی شروعات ہے اور اس سے غریب لوگوں کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔اس مفت طبی کیمپ میں علاقے کی مرد و زن کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں نے بھی شرکت کی جن کا سرکاری ڈاکٹروں کے علاوہ سی آر پی ایف کے ڈاکٹروں نے طبی جانچ کی اور انہوں مفت ادویات فراہم کی گئی جبکہ انہوں ماہرانہ مشورہ بھی دیا گیا۔
اس موقع پر سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفیسر آر ڈی جینی انال نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے اعلی افسران کی ہدایت پر آج ہم نے یہاں پر مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا جس میں علاقے کے لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا طبی کیمپ کا انعقاد ان علاقوں میں کیا جاتا ہے جہاں پر لوگوں کو صحت کے بنیادی مسئلہ کا سامنا رہتا اور جو لوگوں غریب کی زندگی بسر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی عوام کو راحت دینے کے لیے اس کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ عوام اور سی آر پی آیف کے درمیان تعلقات بہتر ہیں۔
مزید پڑھیں: Free Medical Camp اکنگام اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام