پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جس پولیس اہلکار کی سروس رائفل سے - پولیس بیان کے مطابق - حادثاتی طور پر خارج ہونے والی گولی سے ایک شہری کی موت واقع ہو گئی، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کی گئی ہے۔ Pulwama Civilian Killing Case Registered against accused policeman
قابل ذکر ہے کہ بدھ کو ضلع شوپیاں کے پوتروال علاقے سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ آصف ایوب پڈرو کی، پولیس بیان کے مطابق، ایک اہلکار کی بندوق سے حادثاتی طور نکلنے والی گولی سے موت واقع ہو گئی۔ ضلع پلوامہ کے ہال علاقے میں ’حادثاتی طور‘ گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد آصف ایوب کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے نازک حالت میں انہیں سرینگر اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاکر آصف کی موت واقع ہو گئی۔ Cop Arrested in Pulwama Civilian Killing Case
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف پولیس اسٹیشن راجپورہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے، ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکار کو غیر مسلح کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف دفعہ 304 کے تحت ایف آئی آر نمبر 79/2022 درج کی گئی ہے۔
شہری ہلاکت پر محبوبہ مفتی نے ٹیوٹ میں غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر میں حد سے زیادہ محتاط اور چڑچڑے حفاظتی بنددوبست نے آج پلوامہ میں ایک معصوم کی جان لی ہے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر حفاظتی اہلکاروں کو شہری کی موت کا راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا: ’’معمول (امن و امان) کو دکھانے کے لیے یہاں زندگیوں کے تقدس کو پامال کیا جاتا ہے۔ کب تک جموں و کشمیر کے لوگ حکومت ہند کے ’سب کچھ ٹھیک ہے‘ ایجنڈے کا خمیازہ اپنی قیمتی جانیں گنوا کر چکائیں گے۔‘‘ Civilian Killed In pulwama