ETV Bharat / state

Chief Horticulture Officer Visits Tral ترال میں ژالہ باری، ہارٹیکلچر آفیسر نے نقصانات کا جائزہ لیا

چیف ہارٹیکلچر آفیسر پلوامہ نے ترال کا دورہ کرتے ہوئے ژالہ باری سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ بتا دیں کہ ترال کے کئی علاقوں میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں خاص کر میوہ جات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے ترال کا دورہ کیا
چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے ترال کا دورہ کیا
author img

By

Published : May 31, 2023, 5:31 PM IST

چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے ترال کا دورہ کیا

ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں کے کئی علاقوں میں جمعرات کے روز شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ اس ژالہ باری میں سب سے زیادہ نقصان کسانوں کو اٹھانا پڑا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سب ضلع کے جواہر پورہ لام، ناگہ بل، ماچھہامہ، باغندر میں تقریباً 15منٹ تک ژالہ باری جاری رہی۔ انہوں نے بتایا کہ ژالہ باری اس قدر شدید تھی کہ درختوں کے پتے زمین پر گر پڑے جبکہ ہر طرف اولے زمین پر صاف نظر آ رہے تھے۔

ترال کے کئی علاقوں میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں خاص کر میوہ جات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متاثرہ کسانوں نے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں اس سلسلے میں چیف ہارٹیکلچر آفیسر پلوامہ جاوید احمد بٹ نے آج ترال کے کئی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے بات چیت کی اور انہیں صروری ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھیں: Director Horticulture Visits Pulwama محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر نے پلوامہ کا دورہ کیا

ہارٹیکلچر آفیسر پلوامہ جاوید احمد بٹ نے اس دوران ژالہ باری سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ژالہ باری سے تقریباً دس فیصد فصلوں کا نقصان ہوگیا ہے۔ وہیں انہوں کسانوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ کی ایڈوائزری کے مطابق اپنے باغات میں ادویات کا چھرکاو کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے۔ اس دوران علاقہ کے کسان کافی پریشان نظر آئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں نقصان کا معاوضہ دیا جائے۔ اس موقع پر ہارٹیکلچر ڈولپمنٹ آفیسر ترال گوہر احمد ڈار اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.