اونتی پورہ: آزادی کے امرت مہا اتسو کے ایک کڑی کے طور سی آر پی ایف کی 185 بٹالین کی جانب سے آج کمانڈو ٹریننگ سینٹر لیتہ پورہ میں ریڈ کراس سوسائٹی کشمیر کے تعاون سے ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح 185 بٹالین سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفیسر ارن بھارتی نے خون کا عطیہ دے کر کیا۔ Blood Donation Camp in Awantipora
اس دوران کیمپ میں سو پوائنٹس خون جمع کیے گئے جس دوران سی آر پی جوانوں میں خاصا جزبہ دیکھا گیا۔ خون دینے کے بعد سی آر پی نوجوانوں میں میوہ اور مشروبات تقسیم کیے گئے۔
مزید پڑھیں:
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف 185 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر ارن بھارتی نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے احکامات کے طور اور آزادی کے امرت اتسو کے ایک کڑی کے طور یہ سلسلہ شروع کیا گیا اور آج اسی کی ایک کڑی کے طور سو پوائنٹ خون کا عطیہ دے کر کشمیر کے عام لوگوں کے لیے وقف کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔