بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی، جموں و کشمیر) کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے جنوبی کشمیر South Kashmirکے قصبہ ترال کے دور افتادہ علاقوں کا دورہ کیا BJP Leader visits Tral۔
دورے کے دوران بی جے پی لیڈر نے سب ضلع ترال کے بٹ نور، بگمڈ اور ہرگام علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی۔ عوامی وفود نے اپنے مطالبات اور مسائل سے الطاف تھاکر کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹھاکر نے ترال کے دور دراز دیہات کے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی تمام شکایات اور مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے حکام سمیت متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے جس میں سردیوں کے دوران بجلی کے کھمبوں، بجلی ترسیلی لائنز اور ٹرانسفارمرز کی صورت میں بہتر سہولیات کے علاوہ اچھی سڑکیں اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی شامل ہیں۔
ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی کشمیر بھر کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کی بہتری کے لیے پرعزم ہے اور پارٹی دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں تک مرکزی معاونت والی سکیموں کی عملدرآمد اور ان اسکیمز کا عوام کو فائندہ پہنچانے کی وعدہ بند ہے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے سابق حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا: ’’ترال کے اس علاقے نے پی ڈی پی کو بہت سپورٹ کیا لیکن بدلے میں انہیں کچھ بھی ملا نہیں، یہاں کے لوگ آج بھی بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی ضرورتیات سے محروم ہیں.BJP Leader Altaf Thakur Criticism on PDP۔‘‘
مزید پڑھیں: BJP Leader Visits Rahmoo Pulwama: بی جے پی لیڈر کا ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے کا دورہ
بی جے پی لیڈر نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی ترال کے دور دراز علاقوں میں جلد سڑکوں کی میگڈمائزیشن کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، وہیں ترال علاقے کو پہلگام کے ساتھ ملانے والی ٹنل پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا۔‘‘