ترال: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں بی جے پی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منقعد کیا گیا۔ پلوامہ کے ترال میں منعقد اس اجلاس میں پارٹی کے مستقبل حکمت عملی کا جائزہ لینے اور منصوبہ بندی پر غور فکر کیا گیا۔ پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر کی صدارت میں یہ اجلاس منقعد کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی ورکرز پر زور دیا گیا کہ وہ زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنائیں۔
پروگرام میں چیئرمین میونسپل کمیٹی منظور احمد خان، نائب ضلع صدر محمد شفیع وانی، انچارج حلقہ فاروق احمد، ڈاکٹر ضمیر احمد اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ترال کے پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں کئی ورکرز نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سلسلے میں الطاف ٹھاکر نے میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی سچ کی سیاست کرتی ہے اور عوامی ترقی کے ایجنڈے کو ہی اپنا منشور بناتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی منفی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے اور آج تین سال کے بعد جس طرح محبوبہ مفتی کا پاس پورٹ اجرا کیا گیا ہے اسے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری پارٹی حزب اختلاف کو برابر کا درجہ دیتی ہے اور انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو 10 سال کی میعاد کے ساتھ پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ میں طویل قانونی جنگ کے بعد پاسپورٹ محبوبہ مفتی کو دیا گیا۔ اس کی سفری دستاویز کی میعاد 2019 میں ختم ہو گئی تھی اور تب سے وہ اس کی تجدید کی کوشش کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: BJP on Yasin Malik Case کشمیر میں اب عسکریت پسندی قصہ پارینہ بن چکا ہے، الطاف ٹھاکر