ETV Bharat / state

Free Medical Camp پلوامہ کے کریم آباد میں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد - پلوامہ کریم آباد

ضلع پلوامہ کے کریم آباد علاقے میں پہلی مرتبہ فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس طبی کیمپ میں لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔اس دوران مقامی باشندوں کی طبی جانچ کی گئی اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ مقامی باشندوں میں طبی جانچ کیمپ کو لے کر جوش و خروش پایا گیا۔

Etv Bharat
پلوامہ کے کریم آباد میں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 3:45 PM IST

پلوامہ کے کریم آباد میں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کریم آباد علاقے میں آج فوج کے 55 راشٹریہ رائفلز نے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس کمیپ میں ڈاکٹروں نے لوگوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں ادویات بھی تقسیم کیے گئے۔طبی کیمپ میں فوج کے ڈاکٹروں کے علاوہ مقامی ڈاکٹروں نے شرکت کی۔یہ طبی کیمپ فوج کی جانب سے منقعد کیا گیا تھا جس کا مقصد ہے کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ ادویات فراہم کرنا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کریم آباد ضلع پلوامہ کا وہ گاؤں ہے جو اکثر عسکری سرگرمیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتا تھا اور ضلع پلوامہ میں سب سے زیادہ اس گاؤں کے نوجوانوں نے عسکری تنظیموں میں شمولیت اختیار کی تھی، جن کو الگ الگ جھڑپوں کے دوران ہلاک کیا گیا ہے۔دفعہ 370اور 35 اے کی منسوخی سے قابل اس علاقے میں فوج یا پھر پولیس اور دیگر فورسز کا جانا مشکل ہوتا تھا۔وہیں کچھ ماہ قبل پولیس نے اس گاؤں کو عسکریت پسندوں سے پاک علاقہ قرار دیا اور کہا کہ اب اس علاقے کا ایک بھی عسکریت پسند زندہ نہیں بچا۔

مزید پڑھیں: Free Medical Camp in Anantnag اننت ناگ کے لہن دجن علاقہ میں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

طبی کیمپ منقعد کرنے پر علاقہ کے لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے طبی کیمپ آگے بھی منقعد ہونے چاہیے تاکہ علاقے کی عوام کو بہتر طبی نگہداشت ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں طبی سہولیات نا کے برابر ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں ضلع پلوامہ کے طبی مراکز کا دورہ کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.