ETV Bharat / state

Review Meeting In Tral نئے اے ڈی سی نے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 5:18 PM IST

ترال کے نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایس وائی نقاش نے چارج سنبھالنے کے بعد آج پہلی مرتبہ سیکٹورل آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں ترال کی مجموعی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بحث کی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئے اے ڈی سی نے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایس وائی نقاش نے چارج سنبھالنے کے بعد آج پہلی مرتبہ سیکٹورل آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں تحصیلدار ترال سجاد احمد،تحصیلدار آری پل عامر سہیل اور دیگر متعلقہ محکموں کے عہدیداروں نے شریکت کی۔

میٹنگ میں ترال کی مجموعی تعمیر و ترقی کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی اور علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ جبکہ مختلف سرکاری اسکیموں کی عمل اوری اور دیگر چیزوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی گئی۔آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے ایس وائی نقاش نے بتایا کہ عوام کو ایک جواب دہ اور پر اثر انتظامیہ فراہم کرنا ان کی پہلی ترجیح ہے اور اس حوالے سے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام محکموں کے درمیان بہتر تال میل وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ترال ایک تاریخی علاقہ ہے اور اس علاقے کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے وہ کوشاں رہے گے، جبکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ان کا آفس ہمیشہ کھلا رہے گا۔

مزید پڑھیں: Farewell For ADC Tral ترال میں اے ڈی سی کے حق میں الوداعیہ تقریب کا اہتمام

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی ڈی او آری پل نے بتایا کہ میٹنگ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس دوران تمام آفیسران نے اے ڈی سی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں سبھی محکمہ کے آفیسران نے مل جل کر کام کرنے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا عہد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.