ETV Bharat / state

SIA Abate Challan: ایس آئی اے نے وحید پرہ کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کی

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 9:10 PM IST

مئی کی 25 تاریخ کو ضمانت پر رہا ہوئے پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کے خلاف ایس آئی اے نے ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ SIA chargesheet against Waheed Para

SIA Abate Challan : ایس آئی نے وحید پرہ کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کی

سرینگر: ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پیر کے روز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر وحید الرحمن پرہ کے خلاف سرینگر کی ایک عدالت میں ضمنی چارج شیٹ پیش کی۔ ذرائع کے مطابق 'اس معاملے (31/2020 پولیس سٹیشن سی آئی کے) کی چارج شیٹ او جی ڈبلو اور عسکریت پسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے خلاف ابیٹ چالان پر مشتمل ہے۔' ذرائع کے مطابق 'ان عسکریت پسندوں کے ساتھ ملزم وحید الرحمن نے رابطہ قائم کر کے سیاسی مفادات کے لیے مجرمانہ سازش رچی تھی۔' SIA files supplementary chargesheet against Waheed Para فوت ہوئے مجرموں، جنہیں عدالت میں پیش کرنا ممکن نہ ہو، کے خلاف ابیٹ چالان پیش کی جاتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں برس مئی کے مہینے کی 25 تاریخ کو ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کی ڈویژن بینچ نے وحید الرحمن پرہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی۔ Supplementary chargesheet against PDP Leader Waheed Para اس سے قبل 21 مئی کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نوجوان رہنما پرہ کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوط رکھا تھا۔ بینچ نے 27 اپریل اور 13 مئی کو اس معاملے کی جزوی طور پر سماعت کی جب کہ اس معاملے پر 20 مئی کو دلائل مکمل ہوئے تھے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے پرہ، محبوبہ مفتی کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے ہیں۔ پی ڈی پی کا الزام ہے کہ پرہ کو معاندانہ کارروائی کے تحت حراست میں لیا گیا۔ PDP Leader Waheed Para پرہ نے دوران حراست ہی ڈی ڈی سی انتخابات میں شرکت کرکے کامیابی حاصل کی تاہم وہ اپنے حلقہ انتخاب کی نمائندگی نہیں کر سکے۔ پرہ نے ابھی تک ڈی ڈی سی رکن کی حیثیت سے حلف بھی نہیں لیا ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2021 میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے پرہ کی درخواست ضمانت کو دو بار مسترد کر دیا تھا اور ان کے خلاف عائد الزامات کو ’’سنگین اور گھناؤنے نوعیت‘‘ قرار دیا تھا۔ پی ڈی پی رہنما نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا رخ کیا جب ان کی دوسری ضمانت کی درخواست کو این آئی اے کی خصوصی عدالت نے مسترد کر دیا۔

مزید پڑھیں: Waheed Parra Gets Bail: وحیدالرحمان پرہ کی ضمانت منظور

پرہ نے اپنی ضمانت مسترد ہونے کے دو ماہ سے زائد عرصہ کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جس کے نتیجے میں 33 دن کی تاخیر ہوئی۔ تاہم عدالت نے پرہ کے وکیل کی طرف سے کی گئی گزارشات پر غور کرنے کے بعد تاخیر کی معافی کی درخواست کی اجازت دی۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متل نے اس معاملے کے لیے خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دی تھی۔ سنجیو کمار اور جسٹس ونود چٹرجی پر مشتمل بنچ نے اپریل میں اس معاملے کی سماعت شروع کی تھی۔ نو تشکیل شدہ بنچ نے 27 اپریل اور 13 مئی کو اس معاملے کی جزوی طور پر سماعت کی۔ 20 مئی کو دلائل مکمل ہوئے اور اس حوالے سے بنچ نے فیصلہ محفوظ رکھا۔

واضح رہے کہ وحید پرہ پی ڈی پی کے یوتھ صدر ہیں اور ایک برس سے زائد عرصے تک سرینگر کے سینٹرل جیل میں ’’عسکریت پسندی کی حمایت‘‘ سمیت دیگر الزامات میں جیل میں رہے۔ وحید پرہ کو 25 نومبر سنہ 2020 میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے عسکریت پسندوں کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.