ETV Bharat / state

Initiative to Protect Against Drug Addictionمنشیات کی لٓت سے نوجوانوں کو دور رکھنے کی انوکھی پہل - پلوامہ کے نوجوانوں کی پہل

ایک جانب اگر دیکھا جائے تو کئی نوجوان ایسے ہیں جو سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہیں، لیکن ان نوجوانوں نے سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کرکے معاشرہ میں پھیلی منفی سرگرمیوں کے روک تھام اور اس پر موثر طریقے اقدام اٹھانے کے لئے ترغیب دے رہے ہیں۔The youth of Pulwama took a unique initiative to control drugs

انوکھی پہل
انوکھی پہل
author img

By

Published : Oct 25, 2022, 7:38 AM IST

Updated : Oct 25, 2022, 1:14 PM IST

وادی کشمیر میں آئے دن نوجوانوں کے منشیات کے استعمال سے متعلق خبریں موصول ہوتی رہتی ہے.منشیات پر قابو پانے کے لئے اگرچہ جموں و کشمیر پولیس اقدامات کر رہی ہے، وہیں نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی اپیل پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے مسلسل جاری ہے، تاہم منشیات کا استعمال کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے،منشیات میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ضلع پلوامہ کے کوئیل علاقے کے نوجوانوں نے ایک انوکھی پہل شروع کی ہے،اور اس کے لئے وہ سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں۔The youth of Pulwama took a unique initiative to control drugs

انوکھی پہل

ایک جانب اگر دیکھا جائے تو کئی نوجوان ایسے ہیں جو سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہیں، لیکن ان نوجوانوں نے سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کرکے معاشرہ میں پھیلی منفی سرگرمیوں کے روک تھام اور اس پر موثر طریقے سے اقدام اٹھانے کے لئے ترغیب دے رہے ہیں۔

ان نوجوانوں نے آج تک کئی موضوعات پر سکیٹس تیار کرکے لوگوں تک پہنچایا ہے، جن کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ،وہیں ان نوجوانوں نے منشیات کے استعمال کرنے والے نوجوانوں کے حوالے سے بھی ایک سکیٹ تیار کیا ہے جسے لوگوں نے کافی پسند کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں نوجوانوں نے کہا ہم سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو entertain کرنے کے ساتھ ساتھ سماج میں پھیلی برائیوں کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں، اور منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی نوجوانوں کو بیدار کر رہے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ذہن کا استعمال کسی مثبت اور کار آمد چیزوں کے لئے کریں ناکہ منشیات کے استعمال کے لئے،انہوں نے کہا کہ ہم گھر گھر جا کر نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی اپیل کرنا چاہتے تھے لیکن وہ ہمارے لئے ممکن نہیں تھا، اور ہمیں اچھا بھی نہیں لگا، اس لیے ہم نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا، جس کے ذریعہ ہم ان نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی اپیل کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہم سکیٹس تیار کر رہے ہیں تاکہ ہم نوجوانوں تک اپنی بات پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا جب ہم نے اس پر کام شروع کیا تو لوگوں نے پہلےکافی ٹرولنگ کی لیکن ابلوگ ہمارے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ تینوں نوجوان تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم ہیں، پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس کام میں اپنا وقت صرف کر رہے ہیں اس طرح سے یہ نوجوان سماج میں پھیلی دوسری برائیوں سے خود کو محفوظ رکھ رہے ہیں، ساتھی دوسرے نوجوانوں تک یہپیغام پہنچا رہے ہیں کہ وہ بھی اپنے آپ کو سماج میں پھیلی برائیوں سے خود کو دور رکھیں۔
مزید پڑھیں:Cricket Tournament in Ganderbal: نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور رکھنے کےلیے کھیل کود بہترین ذریعہ، اشفاق جبار

Last Updated : Oct 25, 2022, 1:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.