اس پنشن میلے میں منڈی لورن ساوجیاں کے اُن افراد نے شرکت کی جو سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہیں۔ اس دوران ٹریژری آفس منڈی آشو شرما کی نگرانی میں آڈیٹر محمد سبطین انصاری نے تمام پنشن وصول کرنے والوں کو پنشن وصول کرنے کے دوران آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے بارے میں جانکاری دی۔
اس موقع پر سبطین انصاری نے تمام حاضرین سے کہا کہ انہیں کسی بھی وقت کوئی بھی دقت پیش آئے، وہ ہم سے رابطہ کریں یا ٹریژری آفس میں آئیں ہم ان کا کام کرنے کے لئے ہی تعینات ہیں۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹریژری آفیسر آشو شرما نے کہا کہ اعلی حکام کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ہی یہ پنشن ہفتہ کے تحت میلے کا اہتمام کیا گیا تھا جس کا آج آخری دن تھا۔ اس میلے کا مقصد تمام پنشن لینے والے افراد کو درپیش مشکلات اور DA ڈی اے کے تعلق سے تمام تر مسائل کو حل کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا 5 بلین سے زیادہ کووڈ ویکسین تیار کرنے کا منصوبہ: نریندرمودی
اس موقع پر ایڈیٹر سبطین انصاری کے علاوہ محاسب Accountant منور حسین کے علاوہ متعدد علاقوں سے یہاں آئے ہوئے مختلف محکموں سے ریٹائیر پنشن وصول کرنے والے افراد موجود رہے۔