ETV Bharat / state

Three Sisters Attempt Suicide, one Dead: تین لڑکیوں نے ایک ساتھ دریا میں چھلانگ لگائی، ایک کی موت

ضلع پونچھ میں تین لڑکیوں نے مبینہ طور دریا میں چھلانگ لگا دی۔ ان میں سے دو لڑکوں کو بچا لیا گیا تاہم ایک کی موت واقع ہو گئی۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام قریب گیارہ بجے پیش آیا۔ Three Cousin Sisters Attemp Suicide in Poonch

ا
ا
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 1:18 PM IST

پونچھ (جموں و کشمیر): سرحدی ضلع پونچھ میں شہر کے باہر بہنے والی ایک ندی پر بنے پل ’’شیر کشمیر پل‘‘ پر سے جمعہ کی شام دیر گئے تین لڑکیوں - جو قریبہ رشتہ دار بھی ہیں - نے ندی میں مبینہ طور خودکشی کے ارادے سے چھلانگ لگائی۔ ندی میں کودنے والی دو لڑکیوں کو زندہ بازیاب کر لیا گیا تاہم اس میں ایک لڑکی کی موت واقع ہو گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً گیارہ بجے لڑکیوں کی جانب سے ندی میں چھلانگ لگانے کے فوراً بعد موقع سے 150 میٹر کے فاصلے پر واقع پولیس چوکی پر تعینات اہلکار کو جب اس کا علم ہوا تو اس نے فوری طور پر پونچھ کے تھانہ انچارج اور پولیس کے فلائنگ اسکواڈ کو اطلاع دی۔ پونچھ تھانے سے تھانہ انچارج پولیس ٹیم کے ساتھ ندی پر پہنچے۔ فلائنگ اسکواڈ نے بھی موقع پر پہنچ کر دریا میں ریسکیو کام انجام دیتے ہوئے دو لڑکیوں کو زندہ بازیاب کر لیا۔ جب کہ اس دوران ایک لڑکی کی موت وقع ہو گئی۔

پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے فوت ہوئی لڑکی کی جسد خاکی کو راجہ سکھدیو سنگھ، ضلع اسپتال پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم سمیت دیگر طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے گی کہ آخر ان تینوں لڑکیوں نے ایک ساتھ دریا میں چھلانگ کیوں لگائی۔ دریا میں کودنے والی تینوں لڑکیاں قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: Suicide Attempt in Rajouri: صفائی کرمچاری نے کیوں کی خودکشی کی کوشش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.