ETV Bharat / state

Arms Recoverd in Poonch مینڈھر میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد - جموں وکشمیر پولیس

سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران پونچھ کے مینڈھر علاقہ میں ایک گھپا سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔

Security forces recovers pistol, bullets in  Search operation in Poonch mandi
مینڈھر میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 10:42 PM IST

پونچھ: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے مینڈھر کے دھار گلون علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران گُھپا سے ایک بیگ برآمد ہوا ۔

انہوں نے بتایا کہ بیگ کی تلاشی کے دوران نو ایم ایم پستول، نو راؤنڈ ، 159 اے کے گولیوں کے راؤنڈ اور کپڑے برآمد ہوئے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Narcotics Recovered from Slain Infiltrators: آپریشن ’کالا جنگل‘ کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات ضبط

واضح رہے کہ فوج نے اس ماہ کے آغاز میں شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے پوشواری مژھل علاقہ میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور فوج نے مشترکہ طورپر پوشواری مژھل سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ایک گپھا میں ملیٹینٹوں کی جانب سے چھپائے گئے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا۔

ضبط کیے گئے اسلحہ میں ایک اے کے رائفل، چار میگزین، دو عدد یو بی جی ایل گرینیڈ لانچر ، دو ہینڈ گرینیڈ، دو یو بی جی ایل گرینیڈ، 2088 اے کے گولیوں کے راؤنڈ، ایک سالنسر، نو سو گرام پی ای کے، 27ڈٹونیٹر، 19کمرشل ڈٹونیٹرس، دو عدد بوسٹر چارج، چار بیٹریز کے ساتھ ساتھ قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.