جموں: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر سب ڈویژن کے مضافاتی علاقے سخی میدان میں موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نوجوان برسر موقع ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ منگل دیر شام سخی میدان مینڈھر علاقے میں موٹر سائیکل پہاڑی کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے فردوس احمد کو مردہ قرار دیا۔ زخمی نوجوان کی پہچان واجد علی کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3 اپریل کو پونچھ ضلع کی تحصیل مینڈھر میں پیر بابا کے مزار سے واپس آنے والے مسافروں کی گاڑی کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں چار خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر لے جایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ تین اپریل کو صبح مینڈھر کے گورسائی کا ایک خاندان پیر بابا کی درگاہ پر حاضری دے کر سورنکوٹ سے واپس آرہا تھا۔ راستے میں گورسائی کے ہرموتہ علاقے میں اچانک ایک تیز موڑ پر ایک بزرگ گاڑی کے سامنے آ گیا جسے بچاتے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ اس سے قبل مینڈھر میں 19 امارچ کو ایک گاڑی کھائی میں گر گئی تھی جس میں امتحان دینے جا رہے 13 طلبہ زخمی ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Accident in Pahlagam پہلگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک، دو دیگر زخمی
یو این آئی