ETV Bharat / state

پونچھ میں رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد - پونچھ میں عسکریت پسند معاون کے گھر کی تلاشی

سکیورٹی فورسز نے پونچھ کے دورافتادہ علاقے سیری میں تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسند معاون غلام محمد ولد عبدالغفار کے رہائشی مکان سے ایک پستول ، ایک میگزین اور 5گولیوں کے راؤنڈ برآمد کیے ہیں۔Pistol recovered In Poonch

pistol-recovered-in-poonch-from-residence-of-ogw-police
پونچھ میں رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 6:46 PM IST

پونچھ میں رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد

پونچھ: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سیری کھاوا علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک او جی ڈبلو کے رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پونچھ کے دورافتادہ علاقے سیری کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند معاون غلام محمد ولد عبدالغفار کے رہائشی مکان سے ایک پستول ، ایک میگزین اور 5گولیوں کے راؤنڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجو معاون کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر تحصیل کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ’’فائرنگ کے نتیجے میں‘‘ ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوجی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی، اطلاع ملتے ہی مینڈھر پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور پر اسرار حالت میں ہوئی فوجی اہلکار کی موت کی جانچ شروع کر دی۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی شناخت 15 راج رائفل بٹالین کے کانسٹیبل مندھو سنگھ کے طور پر ہوئی جو ریاست راجستھان کے جودھ پور کا رہائشی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.