ETV Bharat / state

پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی

پاکستان کے ذریعہ مینڈھر اور بالکوٹ پر فائرنگ سے مقامی جوان زخمی ہوا ہے اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

author img

By

Published : May 31, 2020, 2:11 PM IST

violates ceasefire
violates ceasefire

پاکستان مسلسل سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس دوران پاکستان نے ضلع پونچھ کے مینڈھر ایئر بالکوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی جس میں ایک مقامی نوجوان زخمی ہو گیا اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ اس فائرنگ سے کئی جانور بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی

معلومات کے مطابق رات گیارہ بجے پاکستان نے بالاکوٹ سیکٹر پر فائرنگ شروع کردی اور دو بجے تک مسلسل جاری رہی۔ ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد صبح تین بجے دوبارہ پاکستان نے مینڈھر سیکٹر کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ شروع کر دی، جس سے کافی نقصان ہوا ہے۔ جوابی کارروائی میں بھارتی فوج نے بھی پاکستان کو موزوں جواب دیا۔

زخمی کی شناخت گوہلاد باشندہ محمد یاسر رشید کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اپنے گھر پر سو رہے تھے۔ اسی درمیان پاکستان کا مورٹار گرا، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ زخمی کو مینڈھر کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت ٹھیک ہے۔

واضح ہوکہ گزشتہ ایک ہفتہ سے پاکستان سرحد پار سے فائرنگ کر رہا ہے، جس کا بھارتیہ فوج کے جوان معقول جواب دے رہے ہیں۔

پاکستان کے ذریعہ مینڈھر  اور بالکوٹ پر فائرنگ

واضح رہے کہ جب سے کشمیر میں عسکریت پسندوں کو بھارتیہ فوج کے جوان ڈھیر کر رہے ہیں تب سے عسکریت پسندوں میں بوکھلاہٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دہشتگرد سرحد پار پی او کے میں لانچنگ پیڈ پر بڑی تعداد میں دراندازی کرنے کو تیار ہیں لیکن بھارتی فوج کے جوان پاکستان کے ہر مذموم منصوبے کو ناکام بنا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.