ETV Bharat / state

Labourer Injured Due to Electrocution: کرنٹ لگنے سے زخمی مزدور کے لیے مالی امداد کا مطالبہ - بجلی ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران یاسر زخمی

بجلی ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران زخمی Labourer injured Due to electrocution ہوئے یاسر نام کے ایک مزدور کے والد نے کہا ’’جموں اسپتال میں معالجین نے یاسر کو چندی گڑھ لے جانے کا مشورہ دیا۔‘‘ ان کے مطابق ’’یاسر کو چندی گڑھ پہنچایا گیا جہاں ابتدائی ایام میں یومیہ تقریبا چالیس ہزار روپے کا خرچہ ہوا، جب کہ علاج جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے مالی معاونت نہیں کی جا رہی ہے۔‘‘

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 7:32 PM IST

جموں: دسمبر 2021 میں جموں کشمیر میں محکمہ بجلی کے مستقل و عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال J&K PDD Employees Strike کے باعث پیدا ہوئے بجلی کے شدید بحران سے نمٹنے کے لیے جہاں انتظامیہ نے فوج سے مدد طلب کی وہیں بعض مقامات پر ہنگامی بنیادوں پر بجلی ترسیلی لائنز کی مرمت کے لیے مقامی مزدوروں کا بھی سہارا لیا گیا۔

بجلی ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران زخمی مزدور کی انتظامیہ سے اپیل

سرحدی ضلع پونچھ میں بجلی ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران ایک مقامی مزدور یاسر احمد ولد عبدالکبیر بجلی کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا Labourer injured Due to electrocution، جسے فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے جموں اسپتال ریفر کیا گیا۔

یاسر کے والد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں معالجین نے انہیں یاسر کو چندی گڑھ لے جانے کا مشورہ دیا۔ ان کے مطابق یاسر کو چندی گڑھ پہنچایا گیا جہاں ابتدائی ایام میں یومیہ تقریبا چالیس ہزار روپے خرچ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے انہیں فقط پچاس ہزار روپے کی مالی معاونت ملی جبکہ یاسر کے علاج پر اب تک لاکھوں روپے خرچ ہوئے ہیں اور ان کا مزید علاج جاری ہے۔

یاسر کے والد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’میرا فرزند انتظامیہ کے کہنے پر بجلی مرمت کے لیے آمادہ ہوا۔ وہ ذاتی نہیں بلکہ سرکاری کام کے دوران زخمی ہوا Labourer injured Due to electrocution۔ پریشانی اور مصیبت کی اس گھڑی میں انتظامیہ نے ہاتھ کھڑے کر کے ہمیں تن تنہا چھوڑ دیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ سے بار بار گزارشات کے باوجود ان کی مالی امداد Labourer injured Due to electrocution, Family seeks Financial Help نہیں کی جا رہی ہے۔

عبدالکبیر نے انتظامیہ سے اس معاملے کی تفتیش کرنے کی مانگ کرنے کے علاوہ ان کی مالی معاونت کی بھی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.