ETV Bharat / state

سرنکوٹ کے دھندک میں سڑک حادثہ، چار افراد زخمی - pooch road accident

پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقہ دھندک میں پیش آئے سڑک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

road accident at dhundak surankote
road accident at dhundak surankote
author img

By

Published : Feb 19, 2023, 1:18 PM IST

سرنکوٹ کے دھندک میں سڑک حادثہ

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقہ دھندک میں ایک سوفٹ گاڑی زیر نمبر JK20 0031 حادثہ کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت شہزاد الرحمان ولد محمد اشرف ساکن مدانہ عمر تقریباً 20 سال، عمران شکیل ولد محمد شکیل ساکن مدانہ عمر تقریباً 22 سال، مجید احمد ولد شکیل احمد ساکن لسانہ عمر تقریباً 21 سال کے طور پر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ گاڑی لسانہ سے سرنکوٹ کی جانب جارہی تھی اور گاڑی تیز رفتار تھی جس کی وجہ یہ تیز رفتار گاڑی دھندک کے مقام پر ڈرائیور کے ہاتھوں سے بے قابو ہو گئی اور سڑک پر پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ اس موقعے پر مقامی لوگوں اور جموں و کشمیر کی ٹیم نے ریسکیو کر زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا جہاں ان کا بنیادی علاج و معالجہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Kokernag Accident five injured سڑک حادثہ میں پانچ افراد زخمی، دو کی حالت نازک

پونچھ ضلع ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ذو الفقار علی نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے چار لوگوں کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک تھی جسے ریفر کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر تین لوگوں کا علاج ضلع ہسپتال میں ہی جاری ہے۔ زخمیوں کی صورت حال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.