سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی تحصیل میں محکمہ صحت کی جانب سے اپنی نوعیت کا منفرد آیوش میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ Ayush Medical Camp in Mandi, poonchمیڈیکل کیمپ کے دوران دور دراز اور پہاڑی علاقوں سے آئے لوگوں کو محکمہ صحت کی جانب سے مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے علاوہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ محکمہ کی جانب سے ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔
میڈیکل کیمپ میں منڈی کے دور دراز علاقوں بشمول لورن، ساوجیاں، اڑائی، فتح پور، بائیلہ، اعظم آباد سمیت دیگر علاقوں سے آئے لوگوں نے کیمپ میں شرکت کی۔ Ayush Organised Medical Camp in Mandi, poonchمیڈیکل کیمپ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت سنگھ نے کیا، انہوں نے مختلف محکمہ جات کی جانب سے میلے کے دوران لگائے گئے متعدد اسٹالوں کا معائینہ بھی کیا۔
ضلع پروگرام آفیسر ڈاکٹر نگہت خواجہ نے افتتاحی تقریب کے دوران کیمپ کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے لوگوں سے گولڈن کارڈ بنوانے پر زور دیا۔ میڈیکل میلہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’یہاں ماہر ڈاکٹروں کی خدمات دستیاب ہیں اور لوگوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔‘‘ Ayush Distributed Medicine in Mandi, Poonchضلع ترقیاتی کونسل ممبر چوہدری ریاض احمد ناز نے اپنے خطاب میں محکمہ کے اقدمات کی سراہنا کرتے ہوئے دیگر دور دراز علاقوں میں بھی اس طرح کے کیمپ منعقد کرنے پر زور دیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے میلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ میلا انتظامیہ اور عوامی تعاون سے ہی کامیاب ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے تمام تر سرکاری اسکیموں کو زمینی سطح پر کارگر بنانے کے لئے عوامی تال میل پر زور دیا۔