ETV Bharat / state

پونچھ : کوورنا معاملے میں اضافہ، 16 بچے کورونا متاثر - covid positive in model higher secondary school sawjian

پونچھ کے سرحدی علاقے ساوجیاں کے ہائر سیکنڈری اسکول میں 16 بچے اور دو اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جانچ رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد تمام متاثرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

کوورنا معاملے میں اضافہ، 16 بچے کورونا متاثر

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 1:57 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں واقع سرحدی علاقہ ساوجیاں کے گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول ساوجیاں میں محکمہ صحت کی جانب سے منعقد طبی کیمپ میں اسکول کے عملہ اور بچوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا۔ جانچ رپورٹ میں سامنے آیا کہ یہاں کے 16 بچے اور اسٹاف کے دو افراد کووڈ متاثر ہیں۔

کوورنا معاملے میں اضافہ، 16 بچے کورونا متاثر

اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ہائر سیکنڈری اسکول ساوجیاں کے پرنسپل انور خان نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہماری درخواست پر محکمہ صحت کی ٹیم نے یہاں ایک طبی کیمپ منعقد کیا اور یہاں کیے گئے ٹیسٹ کے دوران معلوم ہوا کہ اسکول کے 16 بچے اور دو اسٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے سب کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :Corona Update: بھارت میں کورونا کے 21,257 نئے کیسز

وہیں اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت سنگھ نے بتایا کہ اس وقت سرکاری احکامات کے مطابق اسکولوں میں مکمل طور پر کووڈ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ کل منڈی اور آج ساوجیاں میں کورونا کے مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔

انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران سمیت پنچایت کے نمائندگان سے بھی کورونا وبا سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ متحاط رہنے اور ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہیں اور لوگوں کو بھی احتیاط برتنے کے لیے زور دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.