ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں واقع سیلوڈنامی علاقہ میں زراعت نمائش کا انعقاد کیا گیا، ریاست کے وزیر زراعت عبدالستار کے انتخابی حلقے میں اس نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا، اس زراعت نمائش کا افتتاح وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں عمل میں آیا، وزیر اعلی تقریب سے خطاب بھی کرنے والے تھے لیکن ناسک کے اگت پوری میں کمپنی میں بڑا حادثہ ہونے کی وجہ سے وزیراعلی ناسک کے لیے روانہ ہوگئے۔CM Shinde meets injured persons in hospital
ناسک کے اگت پوری میں جندل کمپنی میں خوفناک آگ لگ گئی، اس آتشزدگی سے 14 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں ناسک کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، یہ معلومات ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دی ہے ،ساتھ ہی وزیرِ اعلیٰ نے کہا جو لوگ کمپنی کے اندر پھنسے ہوئے ہیں انہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ شندے نے اس حادثے کو لیکر افسوس کا اظہار کیا ۔
ناسک اگت پوری تعلقہ کے منڈے گاؤں انڈسٹریل اسٹیٹ میں جندل کمپنی میں خوفناک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا آگ اتنی خوفناک تھی کہ آگ کے شعلے اور دھواں کافی دورتک نظر آرہے تھے،اس بھیانک آتشزدگی کے بعد علاقے میں خوف کی فضا پھیل گئی، خدشہ ہے کہ مذکورہ عمارت کے اندرکچھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
فائر بریگیڈ عملہ نے 19 کارکنان کو بحفاظت کمپنی کی عمارت سے باہر نکال لیا ہے، کمپنی میں دھماکہ صبح کی شفٹ کے دوران ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 کارکن شفٹ میں کام کر رہے تھے۔ اب تک 14 زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے۔ زخمیوں کو ناسک کے سویاش اسپتال میں بھیجا گیا ہے جبکہ 6 گاڑیوں کے عملے آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی طرح کے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:Fire Broke Out in Nashik ناسک کی جندل کمپنی میں بھیانک آتشزدگی