ETV Bharat / state

اورنگ آباد کا ایک موسیقی کار، راتوں رات اسٹار بن گیا - مہاراشٹر نیوز

سوشل میڈیا کے اس دور میں کامیابی اور کامرانی کب آپ کے قدم چومے گی کہا نہیں جاسکتا، ایسا ہی کچھ اورنگ آباد کے ایک ہونہار موسیقی کار یش راج مکھاٹے کے ساتھ ہوا۔ پچھلے آٹھ سال سے موسیقی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانے والے یش راج ،راتوں رات مقبول ہوگئے اور مقبولیت کی وجہ بنا ان کا ایک ریپ۔ جو کہ انھوں نے کوکیلا بین پر بنایا تھا۔

yashraj mukhate
یش راج مکھاٹے
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 8:11 PM IST

اورنگ آباد میں مقیم میوزک پروڈیوسر، یش راج مکھاٹے کو ان کے ایک ویڈیو نے انھیں اسٹار بنادیا۔ یش راج کے مطابق انہوں نے ٹی وی سیریل 'سات نبھانا ساتھیا' کی اسٹار کوکیلا بین کے ڈائیلاگ پر ایک مزاحیہ ریپ بنایا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کوکیلا بین پر بنی یشراج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ان کی ویڈیوز کو مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سمیت انوراگ کشیپ، ورون دھون، بالی ووڈ کے راجکمار جیسے اداکاروں نے بھی پسند کیا ہے۔

یش راج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کو 30 لاکھ سے زائد ویوز ملے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ خود کوکیلا بین نے اس ویڈیو پر یش راج کومبارکباد پیش کی۔

musician yashraj mukhate
یش راج مکھاٹے

راتوں رات اسٹار بننے والے یش راج مکھاٹے اورنگ آباد میں رہتے ہیں اور ان کے والد ایک موسیقی کار ہیں۔ یش راج نے پونے سے الیکٹرانکس اور ٹیلی مواصلات انجینئرنگ میں گریجویشن کیا۔ بچپن سے ہی یش راج موسیقی کا شوق رکھتے ہیں اور تین سال کی عمر میں اپنا پہلا اسٹیج شو کیا۔ اس وقت سے، یش راج اسکول اور کالج میں موسیقی کے تمام ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

musician yashraj mukhate song viral on social media
یش راج مکھاٹے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

یش راج متعدد سیریل ایڈورٹائزنگ اور میوزک کمپنی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ یش راج نے اپنے گھر میں ایک اسٹوڈیو بھی بنایا ہے، جہاں وہ اپنا کام کرتے ہیں۔ چھ سال کی محنت کو ایک ویڈیو کی بدولت جو شہرت حاصل ہوئی، خود یش راج کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ان کے حصے میں اتنی مقبولیت آئے گی، لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ سب انٹرنیٹ کا کمال ہے۔

musician yashraj mukhate
یش راج مکھاٹے

مزید پڑھیں:

ایمی ایوارڈز 2020: ایوارڈ یافتگان پر ایک نظر

یش راج کا کہنا ہے کہ موسیقی ان کے خون میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ بچپن سے موسیقی ان کا اوڑھنا بچھونا رہی اور اسی موسیقی نے یش راج کو پوری دنیا میں مقبول کردیا۔ اسی لیے کہتے ہیں سچی لگن ہوتو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.