ETV Bharat / state

Lumpy Virus: ایم پی میں لمپی وائرس سے 101 جانور ہلاک، ٹول فری نمبر جاری - Lumpy virus in india

لمپی وائرس سے مدھیہ پردیش میں اب تک 101 جانوروں کی موت ہوچکی ہے۔ وزیر اعلیٰ چوہان نے جانوروں کے مالکان کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ جانوروں میں لمپی وائرس کی علامات دیکھیں تو فورا ویٹرنری ڈسپنسری، ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں۔ Lumpy virus in india

ایم پی میں لمپی وائرس سے 101 جانور ہلاک
ایم پی میں لمپی وائرس سے 101 جانور ہلاک
author img

By

Published : Sep 21, 2022, 2:01 PM IST

بھوپال:لمپی وائرس مدھیہ پردیش میں جانوروں کے لیے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ریاست میں اس بیماری سے اب تک 101 جانوروں کی موت ہو چکی ہے۔ اس بیماری میں مبتلا جانوروں کے علاج کے لیے ریاستی حکومت نے ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے۔ Lumpy virus cases increase in MP

چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لمپی وائرس سے متعلق عہدیداروں کی میٹنگ کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا، "گاؤ سیوکوں، عوامی نمائندوں اور ہم سب کو مل کر اس بیماری کو روکنا ہے۔ اب اس بیماری کا اثر 26 اضلاع میں ہے، اس لیے ہمیں بہت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔"

وزیر اعلیٰ چوہان نے بتایا کہ 21 ستمبر تک متاثرہ جانوروں کی تعداد 7686 اور مردہ جانوروں کی تعداد 101 ہوگئی ہے۔ صحت مند جانوروں کی تعداد 5432 ہے۔ بھوپال میں ریاستی سطح کے بیماری کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبر جاری کیے گئے ہیں جو 0755-2767583 ہیں اور ٹول فری نمبر 1962 ہے۔

وزیر اعلیٰ چوہان نے جانوروں کے مالکان کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ جانوروں میں لمپی وائرس کی علامات دیکھیں تو وہ قریبی ویٹرنری ڈسپنسری، ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں۔ " انہوں نے کہا کہ اس وائرس کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ ہم نے پڑوسی ریاستوں میں گائے اور دوسرے جانوروں کے موت کو دیکھا ہے۔ ہمیں کسی بھی قیمت پر اس صورتحال کو پیدا نہیں ہونے دینا ہے۔" Lumpy virus cases increase in MP

مزید پڑھیں:

چوہان نے کہا کہ یہ ایک طرح سے جانوروں میں کووڈ جیسا ہی ہے۔ یہ کئی چیزوں سے پھیلتا ہے۔ مکھی، مچھر، آپس میں مل کر رہنے سے، یہ بیماری بھیلتا ہے۔ مویشی پروری اور محکمہ ڈیری مدھیہ پردیش نے لمپی وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں اور اضلاع میں جانوروں کے لیے ویکسینیشن اور طبی کا کام کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ متاثرہ علاقے سے جانوروں کی دیگر علاقوں میں نقل و حرکت بند کی جائے، اس کے علاوہ بیماری کی علامات نظر آنے پر فوری طور پر جانوروں کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ جانوروں کی منڈیوں، میلوں اور جانوروں کی خرید و فروخت اس وقت تک بند کی جائے جب تک کہ علاقے میں بیماری کا پھیلاؤ نہیں رکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.