ETV Bharat / state

Fake Passport visa Racket Busted فرضی پاسپورٹ اور ویزا سازی کرنے والا گروہ بے نقاب

ملزمین کے پاس سے یواے ای، تھائی لینڈ، ملیشیا، ساؤتھ افریقہ، سنگاپور، روس، مالدیپ کینڈا، استنبول، فرانس اور دیگر کئی ممالک کے مہر اور ویزا دستیاب ہوئے۔ اس گروہ نے ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر کا بھی فرضی مہر تیار کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں بینکوں کے بھی فرضی مہریں اور دستاویزات تیار کئے گئے جسے ضبط کرلیا گیا۔ International Fake Passport visa Racket Busted

فرضی پاسپورٹ اور ویزا سازی کرنے والا گروہ بے نقاب

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 3:01 PM IST

ممبئی: ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کیاہے جو فرضی پاسپورٹ اور ویزا تیار کر کے لوگوں کو بیرون ملک بھیجا کرتا تھا۔ اب تک اس گروہ نے کتنے افراد کو بیرون ملک بھیجا ہے اس کی جانچ جاری ہے۔ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی کہ ممبئی کے اندھیری میں فرضی پاسپورٹ اور ویزا تیار کر کے ایجنٹ ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے پاسپورٹ اور ویزا کیلئے وصول کرتے ہیں۔ اس پر کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر ملزمین کے قبضے سے 28 فرضی پاسپورٹ اور 16افراد کے پاسپورٹ کے نقول کلر پرنٹ آؤٹ اور متعدد ملکوں کی ویزا شامل ہے۔

فرضی پاسپورٹ اور ویزا سازی کرنے والا گروہ بے نقاب

ملزمین یو اے ای تھائی لینڈ ملیشیا ساؤتھ افریقہ سنگاپور روس مالدیپ کینڈا استنبول فرانس اور دیگر کئی ممالک کے مہر اور ویزا دستیاب ہوئے۔اس گروہ نے ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر کا بھی فرضی مہر تیار کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں بینکوں کی بھی فرضی مہریں اور دستاویزات تیار کیا کرتے تھے۔ ان ملزمین نے کئی بینکوں کے دستاویزات تیار کئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی 40 دیگر فرضی مہریں دستیاب ہوئیں جسے کرائم برانچ نے ضبط کر لیا ہے۔

کل 414 فرضی مہریں، اسٹامپنگ مشین، لمنیشن مشین، پی وی سی آئی کارڈ، پاسپورٹ انک، لمیشن پلاسٹک، پرنٹ پیپر، پاسپورٹ پرنٹ کرنے کیلئے سادہ کاغذ ہندوستانی انکم ٹیکس محکمہ کے اسٹیکر،دو موبائل فون کلر پرنٹر، اسکینر، پین ڈرائیو سمیت دیگر سازوسامان کو ضبط کیا گیا ہے۔ اس سے پہلےاس گروہ کے دو افراد کو کرائم برانچ نے دہلی میں گرفتار کیا گیاتھا اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ جرم کو انجام دیا۔ کرائم برانچ نے 62سالہ اور ایک 38 سالہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں کو عدالت نے 4 فروری تک پولیس ریمانڈ پررکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Anantnag منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر کی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی ہے یہ اطلاع آج یہاں ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی پرشانت کدم نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی گروہ میں مزید افراد بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔ پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہروں کی تیاری اور پاسپور ٹ سازی کیلئے کوئی پاسپورٹ افسر یا سرکاری افسر ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی جانچ جاری ہے۔ اس معاملہ میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان کا تیسرا ساتھی ہنوز فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ ممبئی پولیس پاسپور ریکیٹ میں کتنے افراد ملوث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.