ETV Bharat / state

Job Racket Busted in Mumbai ملازمت دلوانے کا لالچ دے کر لوگوں کو اینٹھنے والا گروہ بے نقاب

ممبئی سائبر سیل نے امریکن قونصلیٹ میں نوکری کا لالچ دےکر لوگوں کو دھوکہ دینے والے بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Africans Arrested for Running Job Racket

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 7:48 PM IST

Job Racket Busted in Mumbai
ملازمت دلوانے کا جعلی ریکیٹ

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی اور دیگر شہروں میں لوگوں کو سفارت خانے میں ملازمت دلوانے کے نام پر روپے اینٹھنے والے گروہ کو ممبئی سائبر سیل Mumbai Cyber Cell نے بے نقاب کیا ہے۔ ملزمین نے دھوکہ دہی کی واردات کئی شہروں میں انجام دی ہیں۔ اس بین الاقوامی گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ ممبئی سائبر سیل نے کیا ہے۔ Fake Job Racket

تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ کو ڈیویڈ جے رانجے نام سے ایک ای میل کیا گیا اور اسے امریکن قونصلیٹ میں نوکری دلانے کا لالچ دے کر تقریبا 26لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ اس کیس کی ٹیکنیکل تفتیش کی گئی تو ملزمین کو سراغ پمپری چنچوڑ پونہ ملا۔ اس کے پولس نے ساؤتھ افریقی شہر موزمبی کے باشندے (دو مرد دو عورتوں) کو گرفتار کیا۔ ملزمین کی گرفتاری کے بعد ان کے قبضے سے امریکن قونصلیٹ کے فرضی لیٹر مکتوبات، او ایل ایکس، لاٹری اور دیگر دستاویزات اور فرضی کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمین نے شکایت کنندہ سے جو رقومات حاصل کی تھی اسے دوسرے بینک اکاؤنٹ میں طلب کیا تھا۔ ان ملزمین کے پاس سے تفتیش کے دوران پولس کو دو لاکھ بھارت لوگوں کے ای میل ایڈریس اور ایک لاکھ لوگوں کے فون نمبرز بھی پائے گئے۔

سائبر سیل کی جانب سے کہا کہ ملزمین دھوکہ دہی کے لیے فرضی اکاؤنٹ کا استعمال کرتے تھے اس کی بھی تصدیق تفتیش میں ہوئی ہے۔ ملزمین نے نوکری کے بہانے سے کئی نوجوانوں کو اپنا شکار بنایا ہے

اس تعلق سے حیدرآباد میں بھی ان پر مقدمہ درج ہے۔ ممبئی سائبر سیل نے عوام سے اپیل کی ہے نوکری، لاٹری اور دیگر انعامات کے لالچ میں آنے کے بجائے محتاط رہیں کیونکہ اس قسم کا بین الاقوامی گروہ ایسے لوگوں کو ہی اپنا نشانہ بناتے ہیں جو ان کے دام میں آتے ہیں۔ اس بین الاقوامی گروہ کے چاروں ملزمین جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں کو عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے انہیں ریمانڈ پر رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.