ETV Bharat / state

ED Raid at Maharashtra Minister House: مہاراشٹر کے وزیر انل پرب کے گھر ای ڈی کا چھاپہ - ED conducts raids at Maharashtra minister Anil Parab

ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ انل پرب کے گھر سمیت ریاست کے کئی مقامات پر چھاپہ مارا ہے۔ ED conducts Raids at Maharashtra Minister Anil Parab

مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ انل پرب
مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ انل پرب
author img

By

Published : May 26, 2022, 12:29 PM IST

Updated : May 26, 2022, 12:36 PM IST

انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے مہاراشٹر کے ٹرانسپورٹ وزیر انل پرب کے سات ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ای ڈی نے داپولی ریزارٹ سے متعلق معاملے میں چھاپہ مارا اور وزیر کے خلاف نیا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

  • Mumbai | Enforcement Directorate conducts raid at a location of Maharashtra minister and Shiv Sena leader Anil Parab in Mumbai

    ED raids are underway at seven locations in Pune and Mumbai pic.twitter.com/WOFa8fGO88

    — ANI (@ANI) May 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ اور شیوسینا کے سینیئر رہنما انل پرب کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ یہ معاملہ داپولی ریزارٹ سے متعلق ہے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں انل پرب کے خلاف نیا مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ انیل پرب سے جُڑے 7 مقامات پر تلاشی لی جارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انل پرب کو وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔

ای ڈی افسران نے بتایا کہ ایجنسی نے آج ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ انل پرب اور دیگر کے خلاف رتنافری ضلع کے ساحلی علاقے داپولی میں ایک زمین سودے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور دیگر الزامات سے جُڑے منی لانڈرنگ کی جانچ کے تحت مہاراشٹر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی فوجداری دفعات کے تحت ایک نیا مقدمہ درج کرنے کے بعد داپولی، ممبئی اور پونے میں تلاشی لی جا رہی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی داپولی میں 2017 میں انل پرب کے ذریعہ ایک کروڑ روپے کی زمین کے سودے سے وابستہ الزامات سے متعلق ہے۔ اسے 2019 میں رجسٹر کیا گیا تھا۔ ایجنسی کچھ دیگر الزامات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ الزام ہے کہ بعد میں یہ زمین ممبئی کے کیبل آپریٹر سدانند کدم کو 2020 میں 1.1 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی۔ اس دوران 2017 سے 2020 تک اس زمین پر ایک ریزارٹ بنایا گیا۔

57 سالہ انل پرب مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں تین بار شیوسینا کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ انہیں دسمبر 2019 میں شیوسینا کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ریاستی کابینہ میں شامل کیا تھا۔ پیشے سے وکیل انل پرب ٹھاکرے خاندان کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ اپنے جارحانہ سیاسی انداز کے لیے پہچانے جانے والے انل پرب پارٹی کے قانونی معاملات کو بھی سنبھالتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک پر بھی ای ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا تھا اور نواب ملک ابھی تک جیل میں ہیں۔ مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیا نے کہا کہ یہ صرف شروعات ہے اور ای ڈی کی فہرست میں اور بھی بہت سے لوگ شامل ہیں۔

Last Updated : May 26, 2022, 12:36 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.