گرفتار ڈاکٹر انوراگ ترپاٹھی کی ڈگری کی جانچ پڑتال کی گئی تو اس کی ڈگری جعلی نکلی۔ پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا۔
ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے تھانہ کولاگوان میں بجاج فائنانس نامی کمپنی سے ڈاکٹر انوراگ ترپاٹھی نامی شخص نے 13 لاکھ 90 ہزار روپے کا لون لیا تھا۔ ڈاکٹر نے ایم بی بی ایس اور ایم ایس کی اپنی جعلی ڈگری لگا کر قرض لیا تھا۔
بجاج کمپنی کے منیجر عمران منصوری کی جانب سے 17 فروری سنہ 2020 کو کولگواں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے ملزم کو ریوا سے گرفتار کر اسے ستنا لایا گیا۔ جہاں ملزم سے تفتیش کی گئی اور اس کی ڈگری کی جانچ پڑتال کرنے پر پوری ڈگری جعلی پائی گئی۔ جس کے خلاف پولیس نے جرم نمبر 248/20 دفعہ 420، 467، 468، 471 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم ڈاکٹر انوراگ ترپاٹھی کی اطلاع ملی کہ جعلی ڈاکٹر سنہ 2010 میں نیتا جی سبھاش چندر بوس میڈیکل کالج جبل پور میں ایم بی بی ایس و بیکانیر سے ایم ایس کی جعلی ڈگری بنوا کر یہ ڈاکٹری کا کام کر رہا تھا۔
ملزم ڈاکٹر نے ضلع ستنا کے مختلف ہسپتال اور میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کام کیا ہے۔