ETV Bharat / state

hajj 2022: عازمین حج کو مالی مشکلات کا سامنا - Haj Committee of india

مدھیہ پردیش میں حج 2022 کے لئے قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد بھی ریاست کے 100 سے زاید عازمین نے اپنے پاسپورٹ، اور دیگر دستاویزات جمع نہیں کرائے ہیں۔ Haj pilgrims Face Financial problems

عازمین حج کو مالی مشکلات کا سامنا
عازمین حج کو مالی مشکلات کا سامنا
author img

By

Published : May 24, 2022, 9:14 PM IST

بھوپال: کعبۃ اللہ کی زیارت ہر مومن کا خواب ہوتا ہے، سفر حج کے لیے لوگ عمر بھر اپنی محنت کی کمائی کو جمع کرتے ہیں تاکہ مقدس سفر کو آسان بنایا جاسکے، اسی کے برعکس حج 2022 کے لئے قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد بھی مالی مشکلات کی وجہ سے مدھیہ پردیش کے عازمین حج میں نام واپس لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ Haj pilgrims face financial problems

قرعہ میں نام آنے کے بعد پہلے 19 عازمین حج نے مالی مشکلات کے سبب اپنے فارم کو کینسل کیا اور بعد ازاں 117 عازمین حج نے مالی مشکلات کے سبب مقررہ وقت پر حج کمیٹی کو اپنا پاسپورٹ جمع نہیں کیا ہے، تاہم مقررہ وقت تک پاسپورٹ جمع نہیں کرانے کی وجہ سے اب ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج کی راہ آسان ہو گئی ہے۔ Haj pilgrims face financial problems

ویڈیو

واضح رہے کہ حج 2022 کے لیے مدھیہ پردیس سے 3470 عازمین حج نے درخواست دی تھی، جبکہ مرکزی حج کمیٹی کے جانب سے مدھیہ پردیش کو 1780 عازمین حج کا کوٹہ الاٹ ہوا تھا، جس کے بعد حج کمیٹی نے مقررہ کوٹہ میں سے محرم کے بغیر سفر حج پر جانے والی 16 خواتین کے نام کو ریزرو کیٹیگری کے زمرے سے علیحدہ کرنے کے بعد 1764 عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی کی تھی، تاہم قرعہ اندازی کے چند دن بعد 19 عازمین حج نے مالی مشکلات کے سبب اپنا سفر منسوخ کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:

حج کمیٹی کے ذریعہ 1730 عازمین حج سے پاسپورٹ جمع کرنے کی درخواست کی گئی تھی مگر اس میں سے بھی 1617 عازمین حج نے ہی پاسپورٹ جمع کرائے ہیں۔اس حوالے سے مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے سی ای او سید شاکر علی جعفری نے بتایا کہ 1730 لوگوں کو پاسپورٹ جمع کرنا تھا، لیکن ہمارے پاس 1613 عازمین کے ہی پاسپورٹ آئے ہیں۔ جنہیں مرکزی حج کمیٹی میں جمع کر دیا گیا ہے۔ Haj pilgrims face financial problems

انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں اگر بقیہ عازمین حج کی جانب سے پاسپورٹ جمع نہیں کرایا جاتا ہے تو ویٹنگ لسٹ سے ناموں کو منتخب کیا جائے گا، اس کے علاوہ وہ عازمین حج جنہیں سفر حج پر جانے کا موقع ملا ہے ان سے گزارش ہے کہ وہ کورونا ویکسینیشن کراکر ہی سفر حج پر جائیں اور اپنے پاسپورٹ کو ویکسینیشن سے لنک کرائیں تاکہ سفر حج میں کسی بھی مشکلات کا سامنا کرنا نہیں پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.