ETV Bharat / state

Digvijay Singh over Narendra Modi: 'ملک میں مذہب کے نام پر فسادات ہو رہے ہیں، مودی خاموش ہیں'

نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذہب کے نام پر فسادات ہو رہے ہیں اور مودی ایک لفظ بھی نہیں بول رہے ہیں۔Digvijay Singh On Narendra Modi

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 9:50 PM IST

Digvijay Singh On Narendra Modi: 'ملک میں مذہب کے نام پر فسادات ہو رہے ہیں، مودی خاموش ہیں'

راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذہبی جنون پھیلایا جاتا ہے، نفرت پھیلائی جاتی ہے لیکن مودی ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔ ایسے واقعات اور حالات میں جو بھی قصوروار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار کی نہیں ملک کی فکر ہے۔ آج ملک کے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ سماجی ہم آہنگی کا فقدان انتہائی تشویشناک ہے۔ کانگریس تنظیم پورے ملک میں اپنا ایجنڈا غریبوں، کسانوں، مزدوروں کے لیے نافذ کرنا چاہ رہی ہے، اس لیے ہم جدوجہد کر رہے ہیں۔Digvijay Singh On Narendra Modi

انہوں نے کہا کہ ملک میں پیسے کی قدر کم ہو رہی ہے، غربت بڑھ رہی ہے، غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے، کروڑ پتی ارب پتی بن رہا ہے، ارب پتی کھرب پتی بن رہے ہیں، صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کورونا کی راحت بھی غریبوں تک نہ پہنچنے کی بات کہتے ہوئے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سنگھ نے کہا کہ بلڈوزر چلانا ہے تو مہنگائی، بے روزگاری پر چلائیں، سماجی برائیوں کے خلاف چلائیں، لیکن آج بی جے پی حکومت سنگھ کے اشارے پر توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے، جس کی وجہ سے دشمنی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ Digvijay Singh On Narendra Modi

یہ بھی پڑھیں: Ram Navami violence case: رام نومی تشدد معاملہ میں پہلے سے جیل میں قید تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ جنون بی جے پی کا سب سے خطرناک سیاسی ہتھیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سنگھ نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا مطلب پاکستان کا ہندوستان میں شامل ہونا ہے جس کا وزیر اعظم مودی کو جواب دینا چاہیے۔ سنگھ آج سابق ایم ایل اے ڈاکٹر راج کمار جے پال کے یہاں شادی کے پروگرام میں شرکت کرنے آئے تھے۔ انہوں نے یہاں خواجہ صاحب کی درگاہ پر حاضری دے کر مخملی چادر اور عقیدت کے پھول چڑھائے۔ پشکر پہنچنے کے بعد انہوں نے مقدس سروور کی پوجا کی اور برہما جی کے درشن کئے۔ Digvijay Singh On Narendra Modi

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.